سلمان
عطّاری(درجہ سادسہ جامعۃُ المدینہ فیضانِ فاروق اعظم سادھوکی، پاکستان)
اللہ
پاک نے اپنی بے مثل کتاب قرآن مجید میں واقعات اور احکام کو ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ
مؤمنہ عورت کی صفات اور مراتب بھی ذکر فرمائے ہیں۔ چنانچہ اللہ پاک نے قرآن مجید
میں عورتوں کی صفات کو ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:
اِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَ
الْمُسْلِمٰتِ وَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ وَ الْقٰنِتِیْنَ وَ
الْقٰنِتٰتِ وَ الصّٰدِقِیْنَ وَ الصّٰدِقٰتِ وَ الصّٰبِرِیْنَ وَ الصّٰبِرٰتِ وَ
الْخٰشِعِیْنَ وَ الْخٰشِعٰتِ وَ الْمُتَصَدِّقِیْنَ وَ الْمُتَصَدِّقٰتِ وَ
الصَّآىٕمِیْنَ وَ الصّٰٓىٕمٰتِ وَ الْحٰفِظِیْنَ فُرُوْجَهُمْ وَ الْحٰفِظٰتِ وَ
الذّٰكِرِیْنَ اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّ الذّٰكِرٰتِۙ-اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ
مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا(۳۵)
ترجمہ
کنزالایمان:بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور ایمان والے اور ایمان والیاں
اور فرماں بردار اور فرماں برداریں اور سچے اور سچیاں اور صبر والے اور صبر والیاں
اور عاجزی کرنے والے اور عاجزی کرنے والیاں اور خیرات کرنے والے اور خیرات کرنے
والیاں اور روزے والے اورروزے والیاں اور اپنی پارسائی نگاہ رکھنے والے اور نگاہ
رکھنے والیاں اور اللہ کو بہت یاد کرنے والے اور یاد کرنے والیاں ان سب کے لیے
اللہ نے بخشش اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے۔اللہ پاک نے مومنہ عورتوں کی دس صفات
ذکر کی ہیں اور ان کیساتھ انکی مدح فرمائی ہے۔(سورۃ الاحزاب، آیت نمبر 35)
(1)وَ الْمُسْلِمٰتِ یعنی اسلام لانےوالی عورتیں: ان مراتب میں سے پہلی صفت اسلام ہے جو اللہ اور اس
کے پیارے حبیب علیہ السلام کی فرمانبرداری ہے۔
(2)وَ الْمُؤْمِنٰتِ یعنی
ایمان لانےوالی عورتیں: دوسری صفت
ایمان ہے کہ وہ اعتقاد صحیح اور ظاہر و باطن کا موافق ہونا ہے یعنی ان کا ظاہر و
باطن کفر سے پاک ہے۔
(3)وَ الْقٰنِتٰتِ یعنی اطاعت کرنےوالی عورتیں:
تیسری صفت قنوت ہے یعنی وہ اللہ اور رسول کی اطاعت کرتی ہیں۔
(4)وَ الصّٰدِقٰتِ یعنی سچ بولنےوالی عورتیں:
چوتھی صفت صدق نیات اور صدق اقوال و افعال ہیں یعنی ان کی نیتیں اور ان کے اقوال و
افعال کا سچا ہونا ہے۔
(5)وَ الصّٰبِرٰت ِیعنی
صبرکرنےوالی عورتیں: پانچویں صفت صبر ہے یعنی طاعتوں کی پابندی کرنا اور ممنوعات
سے احتراز کرنا ہے۔
(6)وَ الْخٰشِعٰتِ یعنی خشوع وخضوع
اختیارکرنےوالی عورتیں: چھٹی صفت خشوع
یعنی طاعتوں اور عبادتوں میں قلوب و جوارح کیساتھ متواضع ہونا ہے۔
(7)وَ الْمُتَصَدِّقٰتِ یعنی صدقہ
کرنے والی عورتیں:ساتویں صفت صدقہ ہے یعنی اللہ تعالیٰ کے عطا کیے ہوئے مال سے اس
کی راہ میں بطریق فرض ونفل دینا ہے۔
(8)وَ الصّٰٓىٕمٰتِ یعنی روزہ رکھنےوالی عورتیں:
آٹھویں صفت صوم یعنی روزہ ہے یہ بھی فرض و نفل دونوں کو شامل ہے۔
(9)وَ الْحٰفِظٰتِ یعنی پارسائی کو محفوظ رکھنے
والی عورتیں: نویں صفت عفت ہے یعنی وہ اپنی پارسائى کو محفوظ رکھتى ہیں اور جو
حلال نہیں اس سے بچتی ہیں۔