اللہ پاک نے سب لوگوں کی ہدایت کے لئے انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام کو بھیجا اور کچھ انبیائے کرام و رسولوں کے ساتھ کتاب بھی نازل کی تاکہ لوگوں کو اس میں سے رب تعالٰی کے احکامات سکھائیں وہ کتابیں درج ذیل ہیں۔ (1) توریت (2) زبور (3) انجیل (4) قراٰنِ مجید ۔ آخری کتاب ہمارے پیارے آخری نبی محمد عربی (صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم) پر نازل کی گئی۔ اس کتاب میں احکامات کے ساتھ ساتھ انبیائے کرام وغیرہ کی صفات و اسماء بیان کیے ہیں۔ انھیں صفات میں سے اللہ پاک نے مؤمنین کی صفات بھی ذکر فرمائی ہیں جن سے ثواب اور جنت کا وعدہ فرمایا ہے۔ الله پاک نے مؤمنین کی دس (10) صفات ذکر فرمائی ہیں۔ آئیے ملاحظہ کرتے ہیں:

(1) جو اپنی نمازوں میں خشوع و خضوع کرنے والے ہیں۔ آج ہم غور کریں کہ ہم نماز تو پڑھتے ہیں کیا ہماری نمازیں خشوع و خضوع کے ساتھ ہوتی ہے؟

جو (لغو)فضول بات سے منہ پھیرنے والے ہیں۔ لغو سے مراد علامہ احمد صادی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔ اس سے مراد ہر وہ قول فصل اور ناپسندیدہ یا مباح کام ہے جس کا مسلمان کو دینی و دنیاوی فائدہ نہ ہو مزاق، مسخری، بے ہودہ گفتگو، کھیل کود، فضول کاموں میں وقت ضائع کرنا۔ (صاوى ، مؤمنون)

اور وہ جو زکوٰۃ دینے کا کام کرنے والے ہیں: اس آیت میں کامیابی پانے والوں کا تیسرا وصف بیان کیا گیا کہ وہ پابندی کے ساتھ ہمیشہ اپنے مالوں پر فرض ہونے والی زکوٰۃ دیتے ہیں۔ (صراة الجنان)

﴿وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ(۵) ترجَمۂ کنزُالایمان: اور وہ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔ (پ18،المؤمنون: 5)سوائے اپنی بیویوں یا شرعی باندیوں پر جو ان کے ہاتھ کی ملک ہے پس بے شک ان پر کوئی ملامت نہیں یعنی ایمان والے زنا اور زنا کے اسباب و لوازمات وغیرہ حرام کاموں سے اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں، البتہ اپنی بیویوں اور شرعی باندیوں کے ساتھ جائز طریقہ کے ساتھ صحبت کریں تو ان پر کوئی ملامت نہیں۔ (صراط الجنان)

تو جو ان کے سوا کچھ اور چاہیں تو وہی حد سے بڑھنے والے ہیں یعنی جو بیویوں اور شرعی باندیوں کے علاوہ کسی اور ذریعہ سے شہوت پوری کرنا چاہیں تو وہی بڑھنے والے ہیں کہ حلال سے حرام کی طرف تجاوز کرتے ہیں۔(روح البیان ، مؤمنون)

﴿ وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَوٰتِهِمْ یُحَافِظُوْنَۘ(۹)ترجَمۂ کنزُالعِرفان: اور وہ جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔ (پ18، المؤمنون: 9)

آج ہم غور کریں کیا ہمارے اندر ان میں سے کامل طور پر کوئی خاصیت پائی جاتی ہے یا نہیں اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو کامل مؤمنوں میں شامل فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم