الحمدللہ رمضان المبارک ہم پر اپنی تمام تر رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ اور مغفرت کے پروانے لیے تشریف لاچکا ہے ۔اس مہینے  کے ہر دن و لمحے کو مسلمان قیمتی بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ عبادات میں اپنا وقت گزارتے ہیں ۔اس مہینے کی خاص عبادات میں دعا بھی ہے۔ عموماً افطاری کے وقت مسلمانوں کے گھروں میں دعا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔حدیث ِمبارکہ میں آتا ہے:افطار کا سامان سامنے رکھ کر دعا میں مشغول بندے کے حوالے سے اللہ پاک فرشتوں پر فخر فرماتا ہے لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ ہم رب ِّکریم سے دعا کریں ۔دعا اللہ پاک اور بندے کے درمیان ایک ایسا مخصوص تعلق اور مانگنے والے اور اس کے خالق کے درمیان براہِ راست رابطہ ہے جس میں بندہ اپنے معبود سے اپنے دل کا خیال سیدھے سادہ طریقے سے بیان کر دیتا ہے ۔اسی طرح دعا کے لیے مخصوص مقامات کی بھی کوئی قید نہیں البتہ احادیث و آثار میں جن مقامات پر دعائیں قبول ہونے کی صراحت موجود ہے ان میں سے چند مقامات مندرجہ ذیل ہیں:1. بیت اللہ شریف کا طواف کرتے ہوئے 2۔مسجد نبوی میں 3۔ملتزم یعنی وہ جگہ جو حجر ِاسود اور خانہ کعبہ کے دروازے کے درمیان ہے اس پر لپٹ کر دعا کرنا 4۔ میزابِ رحمت کے نیچے 5۔بیت المقدس میں 6صفا و مروہ کے مقام پر 8میدان ِعرفات میں 9زم زم شریف کا پانی پیتے وقت 10مشعر ِحرام و مزدلفہ میں 10رکن ِیمانی و حجر ِاسود کے درمیان ۔اللہ پاک ہمیں آداب کی رعایت کرتے ہوئے قبولیتِ دعا کے کامل یقین کے ساتھ خوب دعائیں مانگنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔