دعا دعو یا دعوۃ سے بنا ہے جس کا معنی بلا نا یا پکار نا ہے ۔ قرآن شریف میں لفظ دعا پانچ معانی میں استعمال ہوا ہے :پکارنا، بلانا، مانگنا یا دعا کرنا،پوجنا یعنی معبود سمجھ کر پکارنا ،تمنا آرزو کرنا۔اللہ پاک فرماتا ہے: وَّ الرَّسُوۡلُ یَدْعُوۡکُمْ فِیۡۤ اُخْرٰىکُمْ اور پیغمبر تم کو تمہارے پیچھے پکارتے ہیں۔(پ4،اٰل عمرٰن:153) دعا کے 15مقامات:حرمین شریفین میں ہرجگہ انوار و تجلیات کی چھماچھم برسات برس رہی ہے۔ احسن الوعاء لآداب الدعاء سے دعا قبول ہونے کے پندرہ مقامات کا ذکر کیا جاتا ہے: 1۔ حجر ِاسود 2۔بیت اللہ کے اندر 3۔جب دوران طواف وہاں سے گزر ہو۔4۔صفا۔ 5۔ مروہ۔ 6 ۔مقامِ ابراہیم کے پیچھے۔7 ۔منی ۔ٰ8۔مزد لفہ خصوصا مشعر الحرام۔9۔مسجدِ نبوی ۔10۔عرفات خصوصا موقفِ نبیِ پاک کے نزدیک۔ 11۔زم زم کے کنویں کے قریب۔12۔مقامِ ابراہیم کے پیچھے۔ 13۔مطاف۔ 14۔ملتزم۔15 ۔مستجار ۔یا اللہ پاک! ہمیں بھی دعا کرنے کی توفیق عطا فرما آمین