نمازِ مغرب کی اہمیت و فضیلت پر 5 فرامینِ مصطفٰے از بنتِ محمد اقبال،راولپنڈی
نماز کی اسلام میں اہمیت و فضلیت:قرآنِ
پاک میں اللہ پاک پارہ 1 سورۂ بقرہ کی آیت 43 میں ارشاد فرماتا ہے:ترجمہ:اور نماز
قائم رکھو اور زکوٰۃ دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔اس سے چند مسائل
معلوم ہوئے:پہلا یہ کہ نماز زکوٰۃ سے افضل اور مقدم ہے۔ دوسرا یہ کہ نماز پڑھنا
کمال نہیں نماز قائم کرنا کمال ہے اور تیسرا یہ کہ انسان کو جانی مالی ہر قسم کی
نیکی کرنی چاہیے۔( بحوالہ آیاتِ قرآنی کے انوار،ص10)نماز
کی اہمیت و فضیلت پر فرامینِ مصطفے:(1) کھڑے ہو کر نماز پڑھ اگر اس کی طاقت نہ ہو
تو بیٹھ کر نماز پڑھ اور اگر اس کی طاقت نہ ہو تو لیٹ کر نماز پڑھ لے۔(بخاری،/،حدیث:)(2)
جب بندہ ذکر و نماز کے لیے مسجد کو ٹھکانہ بنا لیتا ہے تو اللہ پاک اس کی طرف رحمت
کی نظر فرماتا ہے جیسا کہ جب کوئی غائب آتا ہے تو اس کے گھر والے اس سے خوش ہوتے
ہیں۔(ابن
ماجہ،1 /800،حدیث:438)
پڑھتی رہو
نماز کے جنت میں جاؤ گی
ہوگا وہ تم پہ فضل کے دیکھے ہی جاؤ گی
نمازِ مغرب کی اہمیت:مغرب کا معنی سورج
غروب ہونے کا وقت ہے کیونکہ مغرب کی نماز سورج کے غروب ہونے کے بعد ادا کی جاتی ہے
اس لیے اس نماز کو نمازِ مغرب کہا جاتا ہے۔مغرب کی نماز کی اہمیت پر فرامینِ مصطفے:(1)جس
نے مغرب کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کی اس کے لیے مقبول حج و عمرہ کا ثواب لکھا
جائے گا اور وہ ایسا ہے گویا اس نے شبِ قدر میں قیام کیا۔(جمع
الجوامع،8/ 195)(2) جو شخص مغرب کے بعد چھ رکعتیں پڑھے اور ان کے
درمیان میں کوئی بری بات نہ کہے تو بارہ برس کی عبادت کے برابر کی جائیں گی۔(ترمذی،1/439،حدیث:435)(3)
جومغرب کے بعد چھ رکعتیں پڑھے اس کے گناہ بخش دئیے جائیں گے اگرچہ سمندر کی جھاگ
کے برابر ہوں۔(معجم
اوسط،5/200،حدیث:7245)مغرب کے بعد چھ رکعتیں مستحب ہیں ان کو
صلوۃ الاوابین کہتے ہیں چاہیں تو ایک سلام سے سب پڑھیں یا دو سلام سے یا تین سے
اور تین سلام سے یعنی ہر رکعت پر سلام پھیرنا افضل ہے۔
نمازوں کے
اندر خشوع اےخدا دے
پئے غوث اچھی نمازی بنا دے
اے عاشقان رسول! ہم کتنی خوش نصیب ہیں
کہ اللہ پاک نے ہمیں مسلمان بنایا اور نبیِ پاک صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کی امتی بنایا اور اس پر مزید احسان یہ
فرمایا کہ ہم پر نمازیں فرض کیں۔نمازوں کا جذبہ پانے کے لیے دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے منسلک ہوجائیے کہ جہاں بے نمازی، نمازی بن جاتی ہیں اور سچا عشقِ رسول
بھی نصیب ہوتا ہے۔اس ماحول کی برکت سے اللہ پاک ہمیں اخلاص کے ساتھ نمازیں پڑھنے
کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمین بجاہ النبی الامین صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم
اے بیمارِ عصیاں
تو آجایہاں پر
گناہوں کی دے گا دوا دینی ماحول