اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:" نمازِ پنج گانہ( یعنی پانچ وقت کی نمازیں) اللہ پاک کی وہ نعمتِ عظمٰی ہے کہ اس نے اپنے کرمِ عظیم سے خاص ہم کو عطا فرمائی، ہم سے پہلے کسی اُمت کو نہ ملی، بے شک اللہ پاک نے نماز فرض کر کے ہم پر یقیناً احسانِ عظیم فرمایا ہے، ہم تھوڑی ہی کوشش کریں، نماز پڑھیں تو اللہ کریم ہمیں بہت سارا اَجر و ثواب عنایت فرماتا ہے، اللہ پاک نے قرآن مجید میں جا بجا نماز کی تاکید فرمائی ہے، سورۃ طہٰ آیت 14 میں ارشادِ ربّانی ہے: وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِذِكْرِیْ(۱۴) ترجمہ کنزالایمان : اور میری یاد کے لئے نماز قائم رکھ ۔(طہ : 14)

جس طرح نماز پڑھنے کےکئیں فوائدو فضائل ہیں اِسی طرح نماز نہ پڑھنے کے دنیا وی نقصانات بھی بہت سےہیں، یہ اللہ پاک کی نافرمانی اور اللہ پاک کی ناراضگی کا سبب بھی ہے ، نماز نہ پڑھنے کے چند دنیاوی نقصانات یہ بھی ہیں ۔

مخلوق کی نفرت کا سبب: اللہ پاک مخلوق کے دلوں میں بے نمازی کی نفرت پیدا کر دیتا ہے۔لوگ اس کی صحبت سے دُور رہتے اور اس کو ناپسند کرتے ہیں۔ (فیضان نماز ص 8)

رزق میں تنگی کا سبب : اللہ پاک بے نمازی کے رزق میں تنگی فرما دیتا ہے۔

(فیضان نماز ص 427)"

مفتی سید الفتاح قادری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: جماعت کو ترک کرنا نیز بالکل نہ پڑھنے سے برکت ختم ہو جاتی ہے۔"(فیضان نماز ص 443)

دعا کی عدم قبولیت کا سبب: بے نمازی وقت کا پابند نہیں ہوتا اور اس کی زندگی میں بہت پریشانیاں زیادہ ہوتی ہیں، اور اس کی کوئی دعا آسمان تک نہیں پہنچتی، اللہ پاک اس کی دعائیں قبول نہیں فرماتا۔

عمر میں تنگی کا سبب:بے نمازی کی عمر میں برکت ختم کر دی جاتی ہے۔

نیک بندوں کی نشانی کے خاتمے کا سبب:اس کے چہرے سے نیک بندوں کی نشانی مٹا دی جاتی ہے اور نیک بندوں کی دعاؤں میں اس کا کوئی حصّہ نہیں ہوتا۔(فیضان نماز ص 426)

اس کے علاوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کی نماز فوت ہو گئی گویا اس کے اہل و مال جاتے رہے۔(فیضان نماز ص 431)

اور تو اور اللہ پاک بے نمازی کو کسی بھی نیک عمل پر ثواب نہیں دے گا۔

استغفراللہَ رَبِّی یہ لمحہ فکریہ ہے کہ جب دنیاوی طور پر نماز نہ پڑھنے کے اتنے نُقصانات ہیں تو اُخروی طور پر اس کے کتنے عذابات ونُقصانات ہوں گے؟آہ! اللہ کی پناہ۔

اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں خُلوصِ نیّت، خشوع خضوع کے ساتھ وقت پر نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم