دورِ حاضر میں ترقی پانے کے لیے وقت کی تنظیم کاری
پیش ورانہ مہارت اور فرائض کو انجام دینے کے لیے احساسِ ذمہ داری کو بہت اہم سمجھا
جاتا ہے اور یہ تینوں باتیں عملی زندگی میں مطالعے کی ہی وجہ سے ملتی ہیں، کیونکہ
کامیاب انسانوں کی سیرت کا مطالعہ ہی ہمیں وقت کی قدر و قیمت کا احساس دلاتا ہے اس
لیے بھی مطالعے سے بہت فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
مطالعے کی ہی بدولت سے ماہرین کے
تجربات کے مطالعے سے ہم اپنے شعبے میں ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں۔ مطالعے کی ہی
بدولت سے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہووتا ہے۔ مطالعہ ہمیں اپنے فرائض کی درست
انداز میں انجام دہی پر ابھارتا ہے۔ مطالعے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ مطالعے کی
مدد سے اللہ تعالیٰ اور بزرگوں کے حقوق سے آگاہی ملتی ہے۔مطالعے کے فوائد
مطالعہ انسان کی فکر کو پختہ کرتا ہے۔مطالعہ انسان کوعمل پرابھارنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔یہی علم کاتقاضا ہے جیسا کہ
حضرت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے:
اے لوگو! علم حاصل کرو، پس جو علم حاصل کرے اسے
چاہیے علم پرعمل بھی کرے۔
چالیس سال کا معمول:
سیدنا امام حسن بن زیاد کوفی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ
فرماتے ہیں، میرے چالیس سال اس طرح گزرے ہیں کہ سوتے جاگتے میرے سینے پر کتاب رہی۔ یعنی مطالعہ کرتے
ہوئے چالیس سال گزارے۔
فوائد مطالعہ کے حصول کی بنیادی شرط:
مطالعے سے حاصل ہونے والے دینی و دنیوی فوائد کا
دار و مدار مواد کی ثقاہت پر موقوف ہے آج کے دور میں انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا پر
موجود تحریروں اور کتابوں سے استفادے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے مگر انٹرنیٹ پر
کمزور مواد پر مشتمل کتب اور مقالات کی بھی بھرمار ہے اور یہ غیر مستند مواد فوائد
مطالعہ کا گلا گھونٹنے، جھوٹ پر سچ کا لیبل لگا کر جہالت کو فروغ
دینے، افواہوں کو جنم دے کر حقائق
کا چہرہ مسخ کرنے، دنیا میں بے چینی اور اضطراب و انتشار پھیلانے کا سبب بننے کے
ساتھ ساتھ انسان کی گمراہی اور ایمان کی بربادی کاذریعہ بھی بن رہا ہے۔ لہذا انٹر
نیٹ کے ذریعے مطالعہ کرنے والوں کو چاہئے کہ مذکورہ خرابیوں سے بچنے کیلئے مواد کی
خوب چانچ پڑتال کرنے کی قابلیت پیدا کریں تاکہ اپنے علم کے ذخیرے کو غیر مستند
معلومات کے شعلوں سے اور وقت جیسی قیمتی نعمت اور ایمان جیسی لازوال دولت کو ضائع
ہونے سے بچایا جاسکے۔
اللہ پاک ہمیں وقت
کی قدر کرنے والا بنائے۔ آمین