مطالعہ کرنے کے کافی فوائد ہیں سر فہرست یہ فائدہ کمال درجے کی حیثیت
رکھتا ہے کہ دینی مطالعہ سے اللہ تعالی کی رضا حاصل ہوتی ہے مثلا
(1) علم دین حاصل ہوتا ہے
( 2) بزرگوں کی بات پر عمل ہوتا ہے جیسے امیر اہل سنت اسکی ترغیب ارشاد
فرماتے رہتے ہیں اور ہر ہفتے مطالعہ کےلیے رسالہ بھی عنایت فرماتے ہیں
(3) فرض علوم حاصل کرنے کا ذریعہ ہے
(4) دینی کتب کی سمجھ بوجھ حاصل ہوتی ہے
(5) ترغیب کا ذریعہ بنتا ہےمذکورہ باتیں اچھی نیتوں سے رضا الہی کے اسباب
ہیں جو سب سے بڑا فائدہ ہےاب دو فوائد ذکر کئے جائیں گے ایک دینی دوسرا دنیاوی کیونکہ
دین اسلام ہی ہمارا سب کچھ ہے اس لیے پہلے دینی فائدہ مگر ذرا رک جائیں ہمیں مطالعہ ہرگز دنیاوی فوائد کی
لئے نہیں بلکہ اللہ تعالی کی رضا حاصل کرنے کے لیے کرنا
ہے ضمنی طور پر یہ فوائد بھی حاصل ہونگے ان شاءاللہ تعالی دینی فائدہ اچھا عالم بننے کے
لئے مطالعہ آکسیجن(oxygen) کی سی حیثیت
رکھتا ہے۔ اسے سیدی اعلحضرت کی اس فرمان
سے سمجھیے کہ عالم کی تعریف یہ ہے کہ
عقائد سے پورے طور پر آگاہ ہو اور مستقل ہو اور اپنی ضروریات کو کتاب سے نکال سکے
بغیر کسی کی مدد کے ملفوظات اعلحضرت صفحہ
58 مکتبۃ المدینہ
اس پر غور فرمائیں کہ (اپنی ضروریات
کو کتاب سے نکال سکے ) کتاب سے تب ہی نکال سکے گا جب دینی کتب کا مطالعہ کرتا ہو
گا لہذا پتا چلا کہ مطالعہ کا ایک فائدہ یہ
ہے کہ یہ عالم بننے میں مددگار ہے