بہت ذخیرہ کتابوں کے پڑھ لینے سے بہتر ہے کہ دو لفظ سمجھ
لئے جائیں اور بہت ذخیرہ پڑھ لینے سے بہتر ہے کہ دو الفاظ ہی پر عمل کر لیا جائے ۔
علم میں بھی سرور ہے لیکن
یہ وہ جنت ہے جس میں حور نہیں
(ڈاکٹر
اقبال )
میں جس موضوع پر قلم اٹھانے لگی ہوں وہ ہے مطالعہ کے
فوائد یہ ایک ایسا وسیع موضوع ہے جسے ایک مختصر تحریر میں بیان کرنا گویا دریا کو
کوزے میں بند کرنا ہے ۔
پیارے دوستو ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ ہمارے پاس پڑھنے کے
لیے کتابیں موجود ہیں ورنہ دنیا میں وہ لوگ بھی ہیں جو ترستے ہیں ان کے پاس پڑھنے
کو کتابیں نہیں ہیں وہ ترستے ہیں کہ ہمیں مطالعہ کے لیے کوئی اچھی کتاب مل جائے
اور ہم اپنی علم کی پیاس کو ٹھنڈا کر سکیں یہ جو وقت اللہ رب العزت نے ہمیں اور آپ کو عنایت کیا ہے تو
صرف فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی منزل مقصود تک حاصل کرلیں
کامیاب وہی شخص ہے جس نے اپنی زندگی کے لمحات کو پڑھائی
میں گزارا مفید مطالعہ میں گزارا ۔آئیے اس موضوع پر گفتگو کرتے ہیں اور جانتے ہیں
کہ مطالعے کے کیا فوائد ہیں اس کی کیا افادیت ہے ۔
وقت کا درست استعمال :
مطالعہ کرنے سے انسان کے وقت کی حفاظت ہوتی ہے وقت کا
درست استعمال کرنے والا آدمی وقت کا صحیح استعمال کرنے والا آدمی ہی کامیاب ہے اس
شخص کے برعکس جو اپنے وقت کا درست استعمال نہ کر سکے اپنے جدول کو فالو نہ کر سکے
جو جی میں آئے کر لے اپنا وقت برباد کرتا پھرے اپنا وقت ضائع کرے ایسا شخص کامیاب
نہیں ہوسکتا کتابوں کا مطالعہ کرنے سے وقت کا درست استعمال ہوسکتا ہے ۔
مطالعہ کے ذریعے انسان دوسروں کے تجربات سے مستفید ہوتا
ہے :
مطالعہ کی ترغیب کیوں دلائی جاتی ہے کیوں کہا جاتا ہے کہ
مطالعہ ہی سب کچھ ہے کامیاب ہونا چاہتے ہو تو مطالعہ کرو حافظہ کمزور ہے تو مطالعہ
کرو وقت کا درست استعمال چاہتے ہو تو مطالعہ کرو اس لئے کہا جاتا ہے کہ مطالعہ کے
ذریعے آدمی دوسروں کے تجربات سے مستفید ہوتا ہے اور ان کی غلطیوں سے سبق حاصل کرتے
ہوئے اپنی زندگی سنوار سکتا ہے۔
مطالعہ کے سبب سکون قلب حاصل ہوتا ہے :
آپ یہ سوچ رہے ہونگے کہ اب دل کے سکون کے لیے مطالعے کی
کیا ضرورت ہے ؟ جی ہاں تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ مطالعہ سکون قلب کا سبب
ہے بلکہ وہ لوگ جن کا مطالعہ مشغلہ بن چکا ہے اگر وہ مطالعہ نہ کریں تو ان کو نیند
نہیں آتی کتب بینی ان کے دل کو سرور بخشتی ہے
مطالعہ کی وجہ سے انسان کے ذہن اور دماغ کو تقویت
ملتی ہے :
یہاں ہمارے وہ دوست توجہ فرمائیں جو کہتے ہیں ہمیں سبق یاد
نہیں ہوتا یاد کرتے ہیں بھول جاتے ہیں وہ طالب علم یہاں سے نصیحت پکڑیں اور اچھی
کتابوں کے مطالعے کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیں ساتھ ہی ساتھ رب کے حضور دعا مانگیں
پھر دیکھیں کہ یاد ہوتا ہے یا نہیں ۔
علم میں اضافے کا سبب:
مطالعہ کا ایک بہت بڑا فائدہ یہ ہے کہ مطالعہ علم میں
اضافے کا سبب ہے کتابوں کے مطالعہ سے انسان کا ذہن کھلتا ہے روز بروز اس کے علم میں
اضافہ ہوتا رہتا ہے ۔اس کے ذہن کی گراہیں کھلتی ہیں ، علم
کا جو خزانہ کتابوں میں ہے وہ پڑھنے والے کے دل و دماغ میں اس کی شخصیت میں سرایت
کر جاتا ہے ۔
ایمان مضبوط ہوتا :
تلاوت نماز روزہ اور دیگر عبادات و ایمان کی مضبوطی کا
سبب ہیں ہی اس کے ساتھ ساتھ اگر صحیح دینی کتب کا اور سنی صحیح العقیدہ عالم کے
رسائل وغیرہ کا مطالعہ کیا جائے جو جنت کی طرف راغب کریں جہنم سے دور کریں وہ کتاب
جو انسان کو صراط مستقیم پر لے آئے وہ کتاب جو آپ کے عقائد کی درستگی کا سبب بنے
وہ کتاب جو آپ کے دل و دماغ سے شکوک و شبہات کا ازالہ کرے بلاشبہ اس کتاب کا
مطالعہ کرنے سے آپ کا ایمان مضبوط ہوگا ۔
الفاظ کا ذخیرہ :
مطالعہ کرنے والے شخص کے پاس الفاظ کا ذخیرہ ہوتا ہے وہ
باآسانی اپنی بات اپنی رائے مخاطب تک پہنچا سکتا ہے ۔عزت دی جاتی ہے :صحیح باعمل
عالم کو عزت دی جاتی ہے لوگ اس کے پاس آ کر اپنے مسائل پوچھتے اور اپنے مسائل کے
حل کی امید رکھتے ہیں اگر عالم اپنا مطالعہ جاری نہ رکھے تو یہ بات کیسے جان سکے
گا کہ جدید مسائل کیا ہیں اور ان مسائل کے کیا حل نکالے جائیں گے
اللہ
تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں زیادہ
سے زیادہ دینی کتب کا مطالعہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم