فرمانِ
مصطفی صلَّی
اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے۔
علمِ
حاصل کرو کیونکہ اللہ
عَزَّ وَجَلَّ اس کے سبب قوموں کو بلندیوں سے نوازاتا ہے اور
انہیں نیکی و بھلائی کے کاموں میں ایسا رہنما اور ہادی بنادیتا ہے کہ ان کی پیروی
کی جاتی ہے۔
(حوالہ، کتاب قوت القلوب صفحہ ۱۰)
حصولِ
علم کے لیے چار چیزوں کا استعمال کیا جاتا ہے،
۱۔
پڑھنا۔۲ْ۔لکھنا۔۳۔ سننا۔۴۔دیکھنا
ان
سب میں بہترین ذریعہ حصولِ علم پڑھنا( مطالعہ کرنا) ہے۔ مشہور مقولہ ہے
مطالعہ
کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں، مطالعہ کرنے کے کثیر فوائد ہیں لیکن یہاں چند
اہم فوائد کا ذکر کیا جارہا ہے۔
۱۔مطالعہ
کرنے کے جس قدر اخروی فوائد ہیں اسی طرح جسمانی فوائد بھی ہیں۔
۲۔
پڑھنا، دماغ کے اندر کئی بہترین طاقتوں کو جگا دیتا ہے۔
۳۔
ایک تحقیق کے مطابق جب کوئی انسان کتاب کا مطالعہ کرتا ہے تو اسی وقت اس کے دماغ
کا تہائی حصہ مطالعے میں مصروف ہوتا ہے۔
۴۔
کسی اچھی کتاب کو صرف 6 منٹ تک مطالعہ کرنے سے ذہنی دباؤ (Stress) ستر فيصد تک کم هوجاتا ہے۔
۵۔مطالعہ
کرنے سےلغت میں بہتری آتی ہے انسان نئے الفاظ سیکھتا ہے اورانسانی فطرت ہے کہ وہ
ہر نئی بات کی طرف متوجہ attract ہوتا ہے، اس
لیے نئے ، دلچسپ موضوعات کا مطالعہ کرنا لغت Vocabulary ميں اضافے کا باعث ہّے۔
۶۔ جب کوئی انسان کتاب کا مطالعہ کرتا ہے تو اس کا سارا
دھیان صرف کتاب کے مضمون پر ہوتا ہے، دنیاوی کاموں کو وہ مطالعہ کے وقت یکسر بھول
جاتا ہے، اس لیے مطالعہ کرنے سے Concantration حاصل ہوتی ہے
۔
۷۔ مطالعہ کرنے سے معلومات میں قابلِ قدر اضافہ ہوتا ہے،
مطالعے سے سوچ و فکر میں وسعت پیدا ہوتی ہے۔
۸۔ مطالعہ کرنا اتنا زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ دنیا میں
لاکھوں لائبریری بنائی جاچکی ہیں اور مطالعہ کرنے کا بہت بڑا فائدہ یہ ہے کہ ایک
لائبریری جس میں ہزاروں کتابیں ہوں اور ان کتابوں میں لاکھوں الفاظ ہوں کہ وہ
الفاظ شمار کرنے میں نہیں آسکیں، اب وہ الفاظ ہمارے ذہن میں آنے کا انتظار کررہے ہیں تو صرف مطالعہ کرنے کے
ذریعے وہ الفاظ ہمارے ذہن میں آسکتے ہیں۔
۔مشہور کہاوت ہے۔
"چھری کو تیز کرنا ہو تو اس کو ریتی میں لگاؤ، دماغ
کو تیز کرنا ہوتو کتاب پڑھو۔
اب مطالعہ کے اتنے فوائد جان کر ذہن تسلیم کرے گا کہ
مطالعہ کرنا چاہیے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مطالعہ کس وقت زیادہ مفید ہے۔
وقتِ مطالعہ
ایک تحقیق کے مطابق دن میں مطالعہ کرنا رات کی بانسبت
زیادہ مفید ہے اور رات کو مطالعہ کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ مناسب روشنی استعمال
کریں اور نیند بھی پوری کریں۔
طریقہ مطالعہ
کسی بھی کتاب کو پڑھنے کے چار انداز ہوتے ہیں۔
۱۔ کتاب کی ہیڈنگ کو دیکھناْ
۲۔ ہیڈنگ کو سرسری طور پر اندر سے دیکھنا۔
۳۔کتاب کا جدول بنا کر مطالعہ کرنا کہ کس دن کیا مطالعہ
کرنا ہے۔
۴۔ نئی، بھولنے والی، اہم چیزوںپر نشان لگانا۔
مطالعہ کے شوق کو مزید بڑھانے کے لیے ہر ہفتہ امیر
اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے
تحریر کیے ہوئے رسالوں کا مطالعہ کرنا مفید ہے۔