مطالعہ کے فوائد

Tue, 31 Mar , 2020
4 years ago

 میٹھے اسلامی بھائیو میٹھی میٹھی اسلامی بہنوں آج میں آپ کو مطالعہ کے فوائد کے بارے میں بتاؤں گی ،کیا آپ کو معلوم ہے ؟کہ اللہ عزوجل کی رضا حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ مطالعہ ہے

اللہ عزوجل کی معرفت حاصل کرنے کا عمدہ ذریعہ مطالعہ ہے

مطالعہ ایک بہترین آلہ ہے

مطالعہ ایک فن ہے

حصول علم کے لئے مطالعہ بہت ضروری ہے

مطالع اگر صحیح طریقے سے حاصل کیا جائے تو اس کے بہترین نتائج نکلیں گے ۔

مطالعہ علم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ

متاع علم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور علم سے انسان صحیح اور غلط کی پہچان رکھتا ہے اللہ تعالی کے نزدیک علم والوں کا مرتبہ عام لوگوں سے زیادہ ہے

ارشاد باری تعالیٰ ہے : قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَؕ- تَرجَمۂ کنز الایمان: تم فرماؤ کیا برابر ہیں جاننے والے اور انجان (پارہ23 الزمر آیت 9 )

علم ایک نور ہے :

علم ایک ایسا نور اور روشنی ہے جس سے جہالت کے اندھیرے دور ہوتے ہیں اور انسان کا دل اور دماغ منور ہوتا ہے علم کے ذریعے ہی انسان نیکی اور بدی میں فرق کرتا ہے ۔انہی کے ذریعے دماغ کی پوشیدہ صلاحیتیں بیدار ہوتی ہیں اسی کے ذریعے ہی اللہ تعالی کی قدرت چاند اور سورج اور رات اور دن کی تبدیلی وغیرہ میں غور کرنے کی سعادت حاصل ہوتی ہے جس کا اللہ پاک نے قرآن پاک میں ذکر فرمایا ہے چنانچہ ارشاد باری تعالی ہے: اِنَّ  فِیْ  خَلْقِ  السَّمٰوٰتِ  وَ  الْاَرْضِ   وَ  اخْتِلَافِ  الَّیْلِ  وَ  النَّهَارِ  لَاٰیٰتٍ  لِّاُولِی  الْاَلْبَابِۚۙ(۱۹۰)

تَرجَمۂ کنز الایمان: بے شک آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور رات اور دن کی باہم بدلیوں میں نشانیاں ہیں عقلمندوں کے لیے ۔ (پارہ 4، آل عمران آیت 190 )

دین کی سمجھ :

دین کو سمجھنے کا بہترین ذریعہ علم ہے اور علم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ دینی مطالعہ ہے اور جو علم حاصل کرنے کی جستجو رکھتا ہے علم حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے اللہ تعالی اس کے لیے لئے آسانیاں پیدا کرتا ہے

مالک ہے خزانہ قدرت کے جو جس کو چاہیں دے ڈالیں

دی خلد جناب ربیعہ کو بگڑی لاکھوں کی بنائی ہے

(حافظہ کیسے مضبوط ہو صفحہ 152 )

موت کے بعد علم کا فائدہ : مطالعہ سے نہ صرف دنیا میں فائدہ ہے بلکہ مرنے کے بعد بھی اس کے بے شمار فائدے ہیں یعنی ان کے فوائد دنیا ہی تک محدود نہیں ہیں چنانچہ حدیث پاک میں ہے کہ :جو شخص علم کی طلب میں مر جائے گا خدا عزوجل سے ملے گا اور دراں حالیہ (اس حال میں کہ) اس میں اور پیغمبروں میں درجہ نبوت (اور اس کے کمالات) کے سوا کوئی درجہ نہ ہوگا ۔ (فیضان علم و علما صفحہ12 )

حدیث بعد میں ہے کہ ! جب آدمی مرتا ہے اس کا عمل منقطع ہو جاتا ہے مگر تین چیزوں سے (یعنی 3 چیزوں کے علاوہ)

١۔ کوئی صدقہ جاریہ چھوڑ گیا، ٢۔ ایسا علم جس سے لوگوں کو نفع ہو ، ٣۔ لڑکا صالح (نیک اولاد) اس کے لیے دعا کریں ۔

یعنی تین چیزوں کا فائدہ مرنے کے بعد بھی باقی رہے گا (فیضان علم و علما صفحہ-20 )

کتاب بہترین دوست :--

معرفت کے حصول کا ذریعہ مطالعہ ہے اور کتاب بہترین ذریعہ ہے جسے ہم مطالعہ کرسکتے ہیں اس لیے کتاب انسان کا بہترین دوست بھی کہا جاتا ہے ۔

مطالعہ کے مزید فوائد :-

مطالعہ کا شوق ناصرف آپ کو دماغی امراض سے تحفظ دیتا ہے بلکہ ذہنی تناؤ کو بھی ختم کرتا ہے ،لوگوں سے دوستی کو مضبوط کرتا۔