جس گھر میں مہمان کھانا کھاتے ہیں اس گھر میں برکت ہوتی رہتی ہے ویسے تو لوگ اپنے گھر میں کھانا کھاتے ہیں لیکن اس گھر میں خیر و برکت نازل ہوتی رہتی ہے ائیے ہم مہمانوں کے حقوق کے بارے میں جانیں گے

(1)مہمان کی تعظیم: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے وہ مہمان کی تعظیم کرے اور جو شخص اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے وہ صلہ رحمی کرے اور جو شخص اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے وہ بھلائی کی بات کرے یا خاموش رہے ۔ (صحیح بخاری جلد 6صفحہ 136 حدیث 6138)

گھر کے دروازے تک جانا: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ سنت ہے انسان اپنے مہمان کے ساتھ گھر کے دروازے تک جائے۔ (مرأۃ المناجیح جلد 6 ص 77)

مہمان کی عزت کرنا: حضرت ابی کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اپ نے فرمایا حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہما میرے پاس تشریف لائیں اور انہوں نے مجھے ایک کتاب دی جس میں لکھا تھا جو اللہ اور اخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ مہمان کی عزت کرے اور اسے چاہیے کہ مہمان سے بھلائی کی بات کرے یا پھر خاموش رہے۔(اکرام الضعیف مترجم ص 21) جمعیت اشاعت اہلسنت پاکستان)

پانچ کاموں میں جلدی کرنا: حضرت سیدنا خاتم اصم علیہ رحمۃ اللہ الاکرم فرماتے ہیں جلد بازی شیطان کا کام ہے مگر پانچ چیزوں میں جلدی کرنا سنت ہے مہمان کو کھانا کھلانے میں میت کو دفن کرنے میں کنواری لڑکی کا نکاح کرنے میں قرض کی ادائیگی میں اور گناہوں سے توبہ کرنے میں۔ (احیاءالعلوم جلد 2 ص56)

مہمانوں کی میزبانی کرنا: حضرت ابو کریم رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے فرمایا رات کے آنے والے مہمان کی میزبانی کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے۔ (ایمان کی شاخیں صفحہ نمبر 598)