محمد زین عطاری (درجۂ سادسہ
جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
میٹھے میٹھے
اسلامی بھائیو مہمان اللہ پاک کی رحمت ہوتی ہے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم مہمانوں کو اچھے سے اچھے
مکانوں میں ٹھہراتے تھے اور ان مہمانوں کے ساتھ نہآیت ہی خوشی اور خندہ پیشانی کے ساتھ گفتگو فرماتے
اور حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے
مہمانوں کے حقوق بھی بیان فرمائے آئیے میں آپ کے سامنے چند احادیث مبارکہ پیش کرتا
ہوں ۔
مہمان
کے ساتھ دروازے تک جانا :(1) روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں
فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سنت سے ہے انسان اپنے مہمان کے ساتھ
گھر کے دروازے تک جائے ۔(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:6 , حدیث نمبر:4258 )
مہمان کا احترام کرنا : (2) روایت ہے حضرت
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ
جو اللہ تعالیٰ اور آخری دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے مہمان کا احترام کرے اور جو
اللہ تعالیٰ اور آخری دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے پڑوسی کو نہ ستائے اور جو اللہ
اور آخری دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اچھی بات کہے یا چپ رہے ایک روایت میں پڑوسی کے بجائے یوں ہے کہ جو اللہ اور آخری
دن پر ایمان رکھتا ہو وہ صلہ رحمی کرے۔ ( مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:6 , حدیث نمبر:4243)
مہمان
کی خاطر تواضع کرنا: (3) حضرت سَیِّدنا
ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : “
جواللہ عَزَّ وَجَلَّ اور یومِ آخرت پر ایمان
رکھتا ہے وہ اپنے پڑوسی کو اذیت نہ دے اور جواللہ عَزَّ وَجَلَّ اوریومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے اسے
چاہیے کہ اپنے مہمان کی خاطر تواضع کرے
اور جواللہ عَزَّ وَجَلَّ اور یومِ آخرت
پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اچھی بات کہے یاخاموش رہے۔ ‘‘( فیضان ریاض الصالحین جلد:3 , حدیث نمبر:308)
مہمان
سے نفرت نہ کرنا: (4)مہمان کے لیے
تکلف نہ کرو کیونکہ اس طرح تم اس سے نفرت کرنے لگو گے اور جو مہمان سے نفرت کرتا
ہے وہ اللہ سے بغض رکھتا ہے اور جو اللہ سے بغض رکھتا ہے اللہ اسے ناپسند کرتا ہے ۔(احیاء
العلوم جلد 2 صفحہ 41)