انسان خطاء کا پتلا ہے مطلب ىہ ہے کہ
اس سے غلطى ہوسکتى ہے، جب اس سے غلطى ہوسکتى ہے تو ہمىں بدگمانى نہىں ہونا چاہىے
کہ اس نے جان بوجھ کر گناہ کىا ہوگا، وہ زانى ، جوارى ىا شرابى ہے وغىرہ بلکہ
شرىعت نے ہمىں اصلاح کرنے کا حکم دىا ہے،
ہمارا دىن اسلام اتنا پىارا دىن ہے کہ جب کوئى حکم دىتا ہے تو اس کو کرنے کا طرىقہ
بھى بتاتا ہے۔ حضور اکرم صلَّی
اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کى مبارک زندگى ، حدىث مبارکہ اور صحابہ کرام علیہمُ
الرِّضوان کى مبارک زندگى،
اولىائے کرام اور صالحىن رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم کى مبارک
زندگىوں سےاس طریقے کے حوالے سے بے شمار واقعات ملتے ہىں اور زبردست اور مکمل رہنمائى حاصل ہوتى ہے۔س
بہت سے لوگ معاشرے کى بگاڑ کى باتىں تو کرتے ہىں مگر اس کى اصلاح کى کوشش نہىں
کرتے، اگر ہم اپنا ذہن ىہ بنائىں کہ مجھے
اپنى اور سارى دنىا کے لوگوں کى اصلاح کى کوشش کرنى ہےاِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ، تو اس معاشرے کو سدھارنے مىں معاون ثابت ہوگا،اس کو اس
مثال سے سمجھئے کہ اىک شخص مطالعہ مىں مصروف تھا پاس ہى اس کا اىک بچہ کھىل رہا تھا جو بار بار اسےتنگ کررہا تھا اور ىوں اس
کے مطالعہ مىں خلل پىدا ہوتا ، اس نے کافى مرتبہ اسے سمجھا لىا مگر بلآخر بچہ تھا
تھوڑى دىر تک ضبط سے کام لىا اور پھر کھىلنے لگتا باپ بچے کے اس طرح بار بار تنگ
کرنے سے ىہاں تک تنگ ہوا کہ اس کے سر مىں درد شروع ہوگىا، آخر اس کے دماغ مىں اىک
ترکىب آئی اور اس نے قرىب ہى موجود کسى صوفے کے نقشے کو پھاڑ کر پرزے پرزے کردىا اور اپنے بىٹے کو
دىتے ہوئے کہا ، دوسرے اور کمرے مىں جا کر درست کرلو اور پھر لے آنا بچہ چلا گىا
توا سے کچھ اطمىان کا سانس لىا، چلو ىہ جتنى دىر تک نقشہ بناتا رہے گا آخر مىں
مطالعہ کرلوں گا کىونکہ ىہ اىک مشکل کام تھا اور اس مىں بچے کو کافى وقت لگ سکتا
تھا، بچہ چلا گىا اور باپ نے اطمىنان سے
مطالعہ کرنا شروع کردىا، ابھى تھوڑا سا
وقت گزرا تھا کہ بچے نے آکر کہا ابو نقشہ صحىح ہوگىا، باپ کو حىرت ہوئى کہ اتنے
گھنٹوں کا کام منٹوں مىں کىسے کرکے آگىا دىکھا تو واقعى نقشہ صحىح تھا، باپ نے
پوچھا بىٹا ىہ نقشہ اتنى جلدى کىسے صحىح کرکردىا؟
تو بىٹے نے بتاىا ابا جان جب آپ نے نقشہ پھاڑا تو مىں نے دىکھا کہ اس کے پىچھے اىک آدمى کى تصوىر بھى تھى لہذا مىں
نے نقشہ صحىح کرنے کے بجائے آدمى کى تصوىر صحىح کردى، نقشہ خود ہى صحىح ہوگىا۔
مىٹھے مىٹھے اسلامى بھائىو! ہم معاشرے کے نقشے کو صحىح کرنے کى اکثرکشش
کرتے ہىں جس مىں خاطر خواہ کامىابى کبھى
نہىں ہوئى تو ہمىں مدنى منے کى طرح معاشرے کے نقشے کے بجائے فرد کى اصلاح پر کوشش
کرنى چاہىے ، کىونکہ فرد سے معاشرہ بنتا ہے نہ کہ معاشرے سے فرد بنتا ہے، جب فرد
بدلے گا تو معاشرہ خود بخود بدلے گا اور اگرو ہى نہىں بدلے گا تو معاشرے کىسے بدلے
گا؟ ہمارے معاشرے کا المىہ ىہ کہ لوگ
برائى کو برائى نہىں کہتے شرابى، زانى اور جوارى وغىرہ کو تو برا کہتے ہىں لىکن
جھوٹ بولنے والا، نماز نہ پڑھنے والا اور غىبت کرنے والا غلط نہىں اور برا نہىں تو
کہتے، جب کہ ىہ گناہ بھى کوئى کم نہىں ہىں اور جہنم مىں لے جانے والے ہىں۔
اپنى اصلاح کىسے کرىں؟َ
امىر اہلسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے ہمىں مدنى انعامات
عطا کىے جس کے ذرىعے ہم اپنى اصلاح کرسکتے ہىں، اپنى اصلاح کرنا اور اپنے نفس کا
محاسبہ کرنے کو فکر مدىنہ کہتے ہىں، سب کو
روز فکر مدىنہ کرنى چاہے ، اس کے متعلق
حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کا قول گوش گزار کرتا ہوں ، ارشاد
فاروق اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ ہے:قىامت کا حساب ہونے سے پہلے اپنے
نفس کا محاسبہ کرلو اور اعمال کا وزن ہونے سے پہلے ان کو تول لو اور بڑى پىشى کے
لىے تىار کرلو۔
نىکى مىں دىر کس بات کى !
پىارے اسلامى بھائىو! آج کا کام کل پر مت چھوڑىے معلوم نہىں
کہ زندگى کا سورج کب غروب ہوجائے کىونکہ ہمارے معاشرے مىں دىکھا گىا ہے کہ جب بھى
انہىں نىک کام کرنے کا کہا جاتا ہے تو وہ کہتے ہىں کل سےکروں گا مشہور مقولہ ہوا۔
Tomorrow never come, Do your work today! ىعنى کل کبھى نہىں آئے گى آج ہى اپنا کام کرلو۔
رىاضت کے ىہى دن ہىں بڑھاپے مىں کہاں ہمت
جو کچھ کرنا ہے اب کرلو ابھى نورى جواں تم ہو۔