صحابہ کرام ،تابعین،تبع تابعین اوراولیائے کرام رضی اللہ عنہم کی مبارک زندگیوں

کے بعض گوشوں کی جھلک پرمشتمل ایک نادرتالیف

عُیُوْنُ الْحِکَایَات(مترجم)

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

ترجمہ کرتے ہوئے درج ذیل اُمورکاخیال رکھاگیاہے:

٭ کوشش کی گئی ہے کہ پڑھنے والوں تک وہی کیفیت منتقل کی جائے جو اصل کتاب میں جلوے لٹارہی ہے۔٭اس سلسلے میں بعض مقامات پرتمہیدی جملوں کااضافہ کیاگیاہے ۔اس طرح اس کتاب کی حیثیت محض تحت اللفظ ترجمہ کی نہیں ،بلکہ ترجمانی کی ہے۔٭حکایات وواقعات کی اصل زمین برقرار رکھی گئی ہے۔٭عربی عنوانات کو سامنے رکھتے ہوئے مستقل اردوعنوانات قائم کئے گئے ہیں۔٭اس کے علاوہ (مفہومِ حکایت کومدِ نظر رکھتے ہوئے) کئی ایک ذیلی عنوانات کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔٭آیات کا ترجمہ امامِ اہل ِ سنت، مجددِ دین وملت، الشاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمٰن کے ترجمۂ قرآن ’’کنزالایمان ‘‘سے درج کیا گیا ہے۔٭احادیث کی تخریج اصل مأخذسے کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ٭ ترجمہ میں حتَّی الامکان آسان اورعام فہم الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔٭کئی الفاظ پراعراب لگا دئیے گئے ہیں۔ ٭موقع کی مناسبت سے امامِ اہل ِ سنت، مجددِ دین وملت، الشاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمٰن اور عاشق اعلیٰ حضرت ، امیرِ اہل ِسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دیگرعلماء اہلسنت دامت فیوضہم ا لعالیہ کے اشعار لکھے گئے ہیں۔٭ہرحکایت کو علیحدہ ایک مستقل نام د یا گیاہے۔ ٭اکثرحکایات کے آخر میں ہلالین کے اندر دعائیہ کلمات ذکر کئے گئے ہیں جواصل کتاب کاحصہ نہیں۔٭ بعض مقامات پر مفید حواشی بھی دیئے گئے ہیں۔٭حکایات کے نمبرعربی متن کے اعتبار سے نہیں بلکہ ترجمہ کی ترتیب کے مطابق دیئے گئے ہیں۔

412صفحات پر مشتمل یہ کتاب2007ء سے لیکر08 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً22ہزار100سے زائد چھپچکیہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now