17 رجب المرجب, 1446 ہجری
سویڈن
کے شہر سودرتالیا میں پہلی بار ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
Thu, 5 Aug , 2021
3 years ago
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام اگست2021ء کے پہلے ہفتے سویڈن کے شہر سودرتالیا (Södertälje) میں دینی کاموں کا آغاز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سے کیا
گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے”بیماری کے فوائد“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کا ذہن دیا نیز سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔اجتماعِ پاک کے آخر میں اسلامی بہنوں میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔