20 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ
کے شہر روٹرڈئم (Rotterdam) میں اجتماعِ میلادمنعقد کیا گیا جس میں کم وبیش
50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے ”دینی طلبہ پر خرچ کرنے“ کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے صحابۂ کرام کے واقعات بیان کئے
اور اسلامی بہنوں کو بھی ذہن دیا کہ وہ بھی
زیادہ سے زیادہ مال راہ ِخدا میں خرچ کر کے ثواب کی حق دار بنیں۔
اس
موقع پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی
زبان ڈچ (Dutch) میں درس دیا جس میں نماز پڑھنے
کی کيا برکتیں ہیں اس حوالے سے بتایا گیا ۔