دعوتِ اسلامی کےتصنیف وتالیف کے شعبے المدینۃ العلمیۃ کی ایک شاندار کاوش

امام،حافِظ،مُفَسِّر،مُحَدِّث،محقق،مبلغ، فقیہ، امامِ جَرح وتعدیل،ماہِرِلغت،حضرت سیدناجمال الدین

عبدالرحمٰن بن علی المعروف ابنِ جوزی حنبلی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ متوفیٰ597ہجری کی لکھی ہوئی شہرۂ آفاق اورمبارک کتاب’’عُیُوْنُ الْحِکَایَات‘‘

کانہایت ہی عام فہم،جامع اوربہترین ترجمہ بنام

عُیُونُ الحکایات

اس کتاب کی چندخصوصیات:

٭عام فہم اَلفاظ کا انتخاب،بامحاورہ ترجمے کا اہتمام٭ عربی اَلفاظ کے مُرادی معنی کی درست تعیین کا اہتمام٭ ترجمانی کیلئے بعض مقامات پرتمہیدی جملوں کا اضافہ٭کئی مقامات پر مشکل اَلفاظ کے معانی ہلالین (Brackets)میں لکھنے کا اہتمام٭تلفظ کی درستی کیلئے مشکل وغیرمعروف اَلفاظ پر بھی اِعراب کا التزام ٭موقع کی مناسبت سے اعلی حضرترَحِمَہُ اللہ وعاشقِ اعلیٰ حضرت امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ودیگرعلمائے اہلسنت کے اَشعار٭اکثرحکایات کے آخر میں ہلالین کے اندردعائیہ کلمات (جواصل کتاب کا حصہ نہیں)کااندراج٭بعض مقامات پر مفید حواشی کااہتمام٭ترجمہ کی ترتیب کے مطابق حکایات کی نمبرنگ کا اہتمام٭عبارات کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام٭اُردو اور عربی عبارتوں کو مختلف رَسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام٭آیات، اَحادیث وغیرہ کےاصل حوالہ جات(References) کا خاص اہتمام٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے تمام واقعات وحکایات کیلئے عنوانات (Headings)کا قیام٭مفہومِ حکایت کومدنظررکھتے ہوئے کئی ایک ذیلی عنوانات کا قیام٭پوری کتاب کی دارُالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پوری کتاب کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ٭ مبلغین وواعظین کیلئے پوری کتاب کے اِصلاحی عنوانات کی آخرمیں تفصیلی فہرست(Detailed Index)٭ کتاب کےشروع میں تمام بزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کے اَسمائے گرامی کی اِجمالی فہرست(Short Index)٭اور پوری کتاب کے تفصیلی عنوانات دیکھنے کیلئے شروع میں تفصیلی فہرست (Detailed Index)٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے اُن کے مصنفین، مکتبوں اورشہرِطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل۔

یہ کتاب مکتبۃ المدینہ سے 7 مختلف ایڈیشنز میں مجموعی طور پر 21 ہزارسے زیادہ کی تعداد میں شائع ہوچکی ہے۔

02جلدوں پر مشتمل یہ کتاب مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً حاصل کیجئے اوردوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس کتاب کی PDF کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

Download Now