موت و قبر کے حالات و واقعات  کا تفصیلی بیان

شرحُ الصُّدُوْر(مُتَرجَم)

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

ترجمہ کرتے ہوئے درج ذیل اُمور کاخصوصی طور پر خیال رکھا گیا ہے :

٭ کتاب کی اِفادیت واہمیت اس کے موضوع اور مصنف سے واضح ہوتی ہے اس لئے شروع میں ”پہلے اسے پڑھ لیجئے“ کے عنوان سے پیش لفظ میں کتاب اور اس کے موضوع پر روشنی ڈالی گئی ہے اورپھر مصنف رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کاتعارُف قدرے تفصیل کےساتھ پیش کیا گیا ہے۔ کتاب اور اس کے مصنف سے واقفیت وآگاہی کے لئے ان دونوں کا مطالعہ بے حد مفید ر ہے گا۔٭روایات وواقعات کی اَسناد حذف کردی ہیں ،ضرورت کے چند مقامات کے علاوہ صرف اصل راوی (جیسے صحابی یا تابعی)سے ترجمہ کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ مطالعہ کرنے والاعام اسلامی بھائی اکتاہٹ کاشکارنہ ہو۔٭ علامہ سیوطی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کو صرف احادیث مبارکہ دو لاکھ یاد تھیں ،اسلاف کے دیگر واقعات اور اقوال واحوال تو شمار سے باہر ہیں۔یہی وجہ ہے کہ آپ اپنی کتابوں میں کسی حدیث ،قول یا واقعہ کو کئی کئی حوالوں سے بیان کرتے ہیں،شَرْحُ الصُّدُوْرمیں بھی ایسا ہی ہے لہٰذاترجمہ میں طوالت سے بچنے کے لئے ذکر کردہ حوالوں میں سے ایک یا دو کی تخریج دی گئی۔٭بعض مقامات پرمصنف عَلَیْہِ الرَّحْمَہ نے الفاظ کے لغوی معانی بیان کئے ہیں اور کہیں کہیں اَسنادپر کلام بھی فرمایا ہے، ترجمہ میں دیئے گئے لغوی معانی کی رعایت کی گئی ہے مگر لغوی اَبحاث کا ترجمہ نہیں کیا ۔یوں ہی اسناد پر کئے گئے کلام کا ترجمہ بھی ترک کردیاہے۔عُلَماومحققین اصل کتاب کی طرف رجوع فرمائیں ۔٭”شَرْحُ الصُّدُوْر“کے مختلف نسخوں میں جہاں کہیں اختلاف تھا یا عبارت میں کچھ کمی بیشی تھی یاکوئی اِشکال تھا وہاں اصل ماخذاور دیگر کُتُب سے رجوع کرکے ترجمہ کیا گیاہے۔

590صفحات پر مشتمل یہ کتاب2016ء میں تقریباً10ہزار سے زائد چھپ چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now