ہمارے آقا ﷺ کو اللہ کریم نے سراپا رحمت بنایا ہے چنانچہ اللہ پاک پارہ 17
سورۃ الانبیا میں ارشاد فرماتا ہے: وَ مَاۤ
اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ(۱۰۷) (پ 17، الانبیاء: 107) ترجمہ کنز الایمان: ہم نے نہ بھیجا تمہیں مگر رحمت
سارے جہان کے لیے۔ یہ آپ ﷺ کی بے پایاں رحمت ہی ہے کہ کفار بھی دنیا میں عذاب سے
محفوظ ہیں۔ اللہ پاک پارہ 9 سورۂ انفال کی آیت نمبر 33 میں ارشاد فرماتا ہے: وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُعَذِّبَهُمْ وَ اَنْتَ فِیْهِمْؕ- ترجمہ: اللہ کہ یہ شان نہیں کہ انہیں عذاب دے جب تک اے حبیب
تم ان میں تشریف فرما ہو۔ ہمارے حضور ﷺ دافع البلا کفار پر سے بھی سبب دفعِ بلا
ہیں، پھر مسلمان پر تو خاص رؤف رحیم ہیں، اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ عرض کرتے ہیں:
شافع روز جزا تم
پہ کروڑوں درود دافعِ جملہ بلا تم
پہ کروڑوں درود
ہمارے آقا ﷺ دافع البلا ہیں یہ ایسا مسلم عقیدہ ہے جسے ساری امت مانتی ہے،
صحابہ کرام سے لے کر آج تک اس امت کا یہی نظریہ اور اعتقاد رہا ہے کہ اللہ پاک نے
اپنے پیارے آخری نبی ﷺ کو سراپا رحمت بنایا ہے اور رحمت دفعِ بلا و زحمت ہوتی ہے، آپ
کی برکت سے لوگوں کی حاجتیں پوری ہوتی ہیں، آفات دور ہوتی ہیں، بے سہارے غم کے
مارے امتی آپ کے دامن اقد میں پناہ لیتے ہیں، صرف انسانوں کے ہی نہیں میرے آقا تو
جانوروں بلکہ بے جان چیزوں کے لیے بھی دافعِ بلا ہیں، لہٰذا کبھی تو صحابہ کروم
اپنی حاجات کے حصول کے لیے اور آفات کے دو ہونے کے لیے بارگاہ رسالت میں حاضر ہوتے
ہیں اور کبھی جانور فریاد کر رہے ہیں کہیں لکڑی کا بے جان ستون حنانہ دافعِ بلا آقا
ﷺ سے تسکین چاہتا ہے وہ سب کو نوازتے ہیں ہر جگہ عطا فرماتے ہیں، چنانچہ
جب حضرت جعفر طیار رضی اللہ عنہ کی شہادت ہوئی تو حضور انور ﷺ ان کے یہاں
تشریف لے گئے اور ان کے یہاں یتیم بچوں کو خدمت اقدس میں یاد فرمایا، وہ حاضر ہوئے
حضرت عبد اللہ بن جعفر طیار اسے بیان کر کے فرماتے ہیں: میری ماں نے حاضر ہو کر
حضور پناہِ بے کساں ﷺ سے ہماری یتیمی کی شکایت عرض کی تو حضور نے فرمایا: کیا تو
ان پر محتاجی کا اندیشہ کرتی ہے، حالانکہ میں ان کا والی و کارساز ہوں دنیا و آخرت
میں۔
وہ غم نہیں کھاتا
جس کا محافظ، والی، آقا اور ولی تو ہے
فتاویٰ رضویہ جلد 30 صفحہ نمبر 436 تا 437 پر ہے: حضرت شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ
علیہ اپنے قصیدہ نعتیہ میں لکھتے ہیں، ترجمہ: ہمیں نظر نہیں آتا مگر سرکار ﷺ ہر
مصیبت کے وقت غم خواری فرماتے ہیں۔
کیوں رضا مشکل سے
ڈریئے جب نبی مشکل کشا ہو