نجات دلانے والے اَعمال کی
تعریفات، حاصل کرنے کے طریقوں ودیگر مفید
معلومات پر مبنی ایک رہنما کتاب
نجات
دِلانےوالے اَعمال کی معلومات
(مع41حکایات)
مؤلف:محمداعجازنوازعطاری مدنی
سینئر اسکالر المدینۃ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر، دعوتِ اسلامی)
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
٭اِس کتاب میں فقط 39مسائلِ علمِ قلب یعنی فرائضِ قلبیہ
مثل تواضع واِخلاص وتوکل وغیرہا اور ان کے طرقِ تحصیل (حاصل کرنے کے طریقوں )کو بیان کیا گیاہے۔٭ مشکل تعریفات سے اِحتراز کرتے ہوئے
مشہور اور عام فہم تعریفات پر ہی اِکتفاء کیا گیا ہے البتہ بعض جگہ ضرورتاً ایک سے
زائد تعریفات کو یکجا کرکے حتی المقدور باحوالہ بیان کیا گیا ہے، بصورتِ دیگر وہاں عام فہم تعریف ذکر کردی گئی
ہے۔٭بعض آیات میں تفسیر کو بھی پیش نظر رکھا گیا ہے، نیز آیات کو قراٰنی رسم
الخط میں لکھنے کے ساتھ ساتھ ترجمۂ کنزالایمان کا بھی اِلتزام کیا گیا ہے۔٭اکثر
وہ اَحادیث بیان کی گئی ہیں جن میں اُس عمل کی کسی نہ کسی فضیلت کا بیان ہو، نیز تمام اَحادیث کی تخریج یعنی مکمل حوالہ بھی ذکر کر دیا گیا ہے اور بعض
اَحادیث کے تحت اُن کی شرح بھی ذکر کی گئی ہے۔٭جن کا حکم شرعی باآسانی مل گیا اسے
باحوالہ ذکر کردیا گیا ہے ، بقیہ کے حوالے
سے ترغیبی کلام ڈال دیا گیا ہے، بعض جگہ
اَحکام کی مختلف صورتوں کو بھی بیان کیا گیا ہے۔٭ہرعمل کو کرنے کا ذہن بنانے یا
اُسے بجالانے یا اُسے حاصل کرنے کے بعض مختلف طریقوں کو بھی بیان کیا گیا ہے۔٭مکمل
کتاب کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش کی گئی ہے۔ ٭اَغلاط
کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی بار پروف ریڈنگ کی گئی ہے۔
314 صفحات پر
مشتمل یہ کتاب2017ء سے لیکر 2 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً25ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔
اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی
کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔