مختلف موضوعات پر چالیس احادیث کا  مجموعہ

منتخب حدیثیں

مؤلف:شیخ الحدیث حضرت علامہ عبد المصطفیٰ اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْغَنِی

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭ کتاب پر کام شروع کرنے سے پہلے اس کتاب کے مختلف نسخوں میں حتی المقدور صحیح ترین نسخے کا انتخاب کرنے کی کوشش کی گئی٭ جدید تقاضوں کے مطابق کمپیوٹر کمپوزنگ جس میں رموز ِاَوقاف (فُل اسٹاپ، کاماز، کالنز وغیرہ )کا مقدور بھر اہتمام کیا گیا ہے٭ کمپوز شدہ مواد کا اصل سے تقابل تاکہ محذوفات ومکررات وغیرہ جیسی اغلاط نہ رہیں٭ عربی عبارات، سن ِواقعات ا ور اَسمائے مقامات و مذکورات کی اصل مآخذ سے تطبیق٭ آیاتِ قرآنیہ، اَحادیث وروایات وغیرہا کی اصل مآخذسے حتی المقدور تخریج وتطبیق٭ حوالہ جات کی تفتیش تاکہ اغلاط کا امکان کم سے کم ہو٭ اِرتباطِ متن وحواشی یعنی حو الہ جات وغیرہ کو متن سے جدا رکھتے ہوئے اسی صفحہ پر نیچے حاشیہ میں تحریر کیا گیاہے٭ امام اہلسنت، مجدد دین وملت مولانا الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ اللہ المنان کے شہرۂ آفاق ترجمہء قرآن ’’کنزالایمان ‘‘ کا ذوق رکھنے والوں کے لیے حاشیہ میں قرآنی آیات کا ترجمہ کنزالایمان سے دیا گیا ہے جبکہ متن میں مصنف علیہ الرحمۃ کے ترجمہ کو برقرار رکھا گیا ہے ٭ اورآخر میں مآخذ ومراجع کی فہرست مصنفین ومؤلفین کے ناموں، ان کے سن وفات اورمطابع کے ساتھ ذکر کردی گئی ہے۔

246صفحات پر مشتمل یہ کتاب2009ء سے لیکر 5 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً23ہزار کی تعداد میں چھپ چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now