حکایت:ام المومنین حضرت عائشہ
صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو ایک رات بارگاہِ رسالت میں حاضر ہونے میں تاخیر ہوئی
تو پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے پوچھا:تمہیں کس چیز نے روک لیا
تھا عرض کی، میں ایک شخص کی تلاوت سننے میں ٌصروف تھی جس سے اچھی آواز میں نے کبھی
نہیں سنی، آپ
صلی اللہ اللہ علیہ وآلہ وسلم ان صاحب کے پاس تشریف لائے اور کافی دیر تک انکی
تلاوت سماعت فرماتے رہے، پھر ارشاد فرمایا یہ ابو حذیفہ کا غلام ’’سالم‘‘ ہے تمام
تعریفیں اللہ پاک کے لیے ہیں نس نے میری امت میں ایسے شخص کو پیدا فرمایا۔(دین و
دنیا کی انوکھی باتیں۶۳)
میٹھے
اسلامی بھائیو! اللہ نے قران پاک ہمارے نبی محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ
وسلم پر نازل فرمایا اور واقعی یہ آپ کا سب سے بڑا معجزہ ہے کہ اللہ نے بڑے بڑے
فصحا وبلغا کو قران پاک کے مقابلے اور اس جیسی ایک بھی آیت لانے سے عاجز فرمادیا۔
چنانچہ
فرمانِ باری تعالیٰ ہے:ترجمہ کنزالایمان، تم فرماؤ تو
اس جیسی ایک سورت لے آؤ، اور ایک مقام پر
فرمایا۔(پ ۱۱، یونس ۳۸)
ترجمہ
کنزالایمان، اور ہم قرآن میں اتارتے ہیں وہ چیز جو ایمان والوں کے لیے شفا اور
رحمت ہے۔(پ۱۵۔بنی اسرائیل
۸۲)
اس آیت کے تحت صراط الجنان جلد ۵، صفحہ ۵۰۲ پر ہے۔قرآن شفا ہے کہ اس سے ظاہری
اور باطنی امراض ، گمراہی اور جہالت وغیرہ دور
ہوتے ہیں اور ظاہری و باطنی صحت ملتی ہے۔
لفظ نبی کے تین حروف کی نسبت سے تین احادیث مبارکہ
۱۔ تم میں سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے(مشکوة(
۲۔ قرآ ن والے ہی اللہ والے اور اس کی مخلوق میں اس کے خاص بندے
ہیں۔
۳۔ ایک روایت میں ہے۔ حقیقتا خالی گھر وہ ہے جو کتاب اللہ سے
خالی ہو۔(سنن کبر اللنسائی وکتاب عمل الیوم
۔ج۶، ص ۲۴۰، صفحہ ۱۰۷۹۹)
سامانِ
نجات، ذکر حکیم و صراط مستقیم، اس کے فضائل بے شمار چندذکر کئے جاتے ہیں
قرآن کے فوائد و فضائل:تلاوتِ قرآن کرنے والا ۔۔ سے گفتگو کررہا ہوتا ہ ے۔(کنزالعمال (قرآن کی تلاوت دیکھ کر کرنا افضل عبادت ہے۔(ایضاً) قرآن کے ہر
حرف کی تلاوت کے بدلے حورین میں سے ایک ایک زوجہ ملے گی۔جو قرآن کی چالیس آیتوں کی
رات میں تلاوت کرے گا وہ غافلین میں نہیں
لکھا جائے گا۔ (ایضاً)
سکون تلاش کرنے والو سنو!تلاوتِ قَرآن
کے وقت سکینہ نازل ہوتا ہے۔(ایضاً)تلاوتِ قرآن کرنا دلوں کے زنگ کو دور کرتا ہے۔(ایضاً)جو
بالغ ہونے سے پہلے قرآن پڑھے تو اسی بچپنے میں حکمت دے دی جاتی ہے۔(ایضاً)ایک اور
حدیث پاک میں آیا جو قرآن پڑھے اور جو کچھ اس میں ہے اس پر عمل کرے تو یومِ قیامت
اس کے والدین کو ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی اس سورج کی روشنی سے بڑھ کر
ہوگی۔(مشکاة )
قرآن پاک کی فضیلت بزرگانِ دین کی نظر میں
۱۔ حضرت امام جعفر بن محمد صادق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ
کی قسم !اللہ نے اپنے کلام کی صورت میں لوگوں پر تجلی فرمائی مگر وہ ہیں کہ اس کی
جانب دیکھتے نہیں۔(قوت القلوب،جلد ۱، ص۲۶۸)
۲۔ امیر المونین حضرت عمرفاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ روزانہ
قرآن مجید کو چومتے تھے اور فرماتے یہ میرے رب کا عہد اور اس کی کتاب ہے(رسالہ:تلاوت
کی فضیلت،ص ۱۱۰)
۳۔ ایک قول کے مطابق قرآن کریم ۷۷۲۰۰ دو سو علوم پر مشتمل هے کیونکہ ہر کلمہ ایک علم ہے اور ہر علم ایک وصف ہے، پس
ہر کلمہ ایک صفت کا تقاضا کرتا ہے اور ہر صفت کئی افعالِ حسنہ اور ان کے علاوہ
دوسرے کئی معانی کی موجب ہے۔ (قوت القلوب، ج۱، ص۲۸۶)