دعوت اسلامی کے شعبۂ تصنیف وتالیف ” المدینۃ العلمیۃ کی ایک شاندار علمی کاوش

نامورمصنف، بلند پایہ مُفَسِّر، علم حدیث کےبڑے امام،مُحَدِّث اور شارِح، فقیہ،

ادیب، شاعر، مُؤرِّخ اور ماہِرِ لُغَت امام جلال الدین عبدالرحمٰن بن ابوبکرسیوطی شافعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہمتوفی911ہجری

کی منفرد،تحقیقی اورمبارک عربی کتاب’’تَمْہِیْدُالْفَرْش فِی الْخِصَالِ الْمُوْجِبَۃِ لِظِلِّ الْعَرْش ‘‘ کا

ایک نہایت ہی آسان فہم،جامع اوربہترین ترجمہ بنام

سایۂ عرش کس کس کوملے گا۔۔۔؟

اس کتاب کی چندخصوصیات:

٭سلیس وبامحاورہ ومفہومی ترجمے کا اہتمام ٭ترجمہ کرتے ہوئے مشکل اور پیچیدہ الفاظ سے بچتے ہوئے آسان فہم اَلفاظ کا انتخاب ٭ترجمے کو اردو قالِب میں ڈھالنے کیلئے اردومحاورات کو پیشِ نظررکھنے کا خصوصی اہتمام ٭بعض مقامات پر دیگرمفیدعلمی وتحقیقی حواشی کااہتمام ٭ مشکل اَلفاظ کے مَعانی ومَطالِب بریکٹ میں لکھنےکا اہتمام ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب کا اہتمام ٭کتاب میں ذکرکیے گئے اَشعار کا بامحاورہ آسان ترجمہ ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُصولِ حدیث کی اِصطلاحات کی حواشی میں وضاحت ٭عوام کی آسانی کیلئے طویل اَسناد سے بچتے ہوئے فقط آخری راوی کے ذِکرپراِکتفاء ٭کتاب کے شروع میں عرشِ الٰہی سے متعلق مفید معلومات پرمشتمل ایک بہترین پیش لفظ ٭کتاب کے شروع میں مصنف کا مختصرمگرجامِع تعارُف ٭اُردو اورعربی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، کےاصل حوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے اُن کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پوری کتاب کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پوری کتاب کی لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

یہ کتاب فروری 2008 میں پہلی بار شائع ہوئی اور اب تک 9 ایڈیشنز میں 43 ہزار سے زیادہ کی تعداد میں شائع ہوچکی ہے

88 صفحات پر مشتمل یہ کتاب مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 40 روپے ہدیہ پر حاصل کیجئے

اس کتاب کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سےبصورتِ PDF ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

Download Now