(1) تکبیرِ تحریمہ میں لفظ" اللہ اکبر" کہنا۔
(2)
فرضوں کی تیسری اور چوتھی رکعت کے علاوہ باقی تمام نمازوں کی ہر رکعت میں الحمد شریف پڑھنا، سورت ملانا یا قرآن پاک کی ایک بڑی آیت جو چھوٹی
تین آیتوں کے برابر ہو یا تین چھوٹی آیتیں پڑھنا۔
(3)
الحمد شریف کا سورت سے پہلے پڑھنا۔
(4)
الحمد شریف اور سورت کے درمیان" آمین" اور "بسم اللہ الرحمن الرحیم" کے علاوہ اور کچھ نہ پڑھنا۔
(5)
قراءَت کے فوراً بعد رُکوع کرنا۔
(6)ایک
سجدے کے بعد بالترتیب دوسرا سجدہ کرنا۔
(7)
تعدیلِ ارکان یعنی رکوع و سجود و قومہ اور جلسہ میں کم از کم ایک بار" سبحان اللہ" کہنے کی مقدار ٹھہرنا۔
(8)
قومہ یعنی رکوع سے سیدھی کھڑی ہونا (بعض اسلامی بہنیں کمر سیدھی نہیں کرتیں) اس
طرح ان کا واجب چھوٹ جاتا ہے۔
(9)
جلسہ یعنی دو سجدوں کے درمیان سیدھی بیٹھنا ایک بار سبحان اللہ کی مقدار( بعض اسلامی
بہنیں جلد بازی کی وجہ سے برابر سیدھے بیٹھنے سے پہلے ہی دوسرے سجدے میں چلی جاتی
ہیں، اس طرح ان کا واجب ترک ہو جاتا ہے، چاہے کتنی ہی جلدی ہو، سیدھا بیٹھنا لازمی ہے، ورنہ نماز مکروہِ تحریمی واجب
الا عادہ ہوگی)۔
(10)
قعدہ اُولٰی واجب ہے اگر چہ نماز نفل ہو،(نفل
میں چار یا اس سے زیادہ رکعتیں ایک سلام کے ساتھ پڑھنا چاہیں، تب ہر دو
دو رکعت کے بعد قعدہ کرنا فرض ہے، اور ہر قعدہ قعدہ اَخیرہ ہے، اگر قعدہ نہ کیا اور بُھول کر کھڑی ہو گئیں
تو جب تک اس رکعت کا سجدہ نہ کرے لوٹ آئے اور سجدہ سہو کرے۔(اسلامی بہنوں کی
نماز)