دعوت اسلامی کےتصنیف وتالیف کے شعبے المدینۃ العلمیۃ کی ایک شاندار کاوش

مُفَسِّر، مُحَدِّث، فَقِیہ، عَلَّامَہ، عابِد، زاہِد، صُوفِی، قطب العُلوم، حجۃ الاِسلام والمسلمین،شیخ الاِسلام والمسلمین،

زَین الدِّین،ثانی امام شافعی، حضرت سیدنا ابوحامدامام محمدبن محمد بن محمد غزالی شافعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہمتوفی505ہجری

کاایک مختصر مگر جامع عربی رسالہ’’ اَ لْمَوَ اعِظ فِی الْاَحَادِیْثِ الْقُدْسِیَّۃِ ‘‘ کانہایت ہی آسان فہم،جامع اوربہترین ترجمہ بنام

نصیحتوں کے مدنی پھول بوسیلۂ اَحادیثِ رسول

اس کتاب کی چندخصوصیات:

٭سلیس بامحاورہ و مفہومی ترجمے کا اہتمام ٭مشکل اور پیچیدہ الفاظ سے بچتے ہوئے آسان فہم اَلفاظ کا انتخاب ٭بعض مقامات پر مفیدعلمی وتحقیقی حواشی کااہتمام ٭حسبِ ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب کا اہتمام ٭’’علاماتِ ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭دِیدہ زیب ودلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing)٭اُردو،عربی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام٭آیات کےمکمل حوالوں(References) کا خاص اہتمام٭پورے رسالے کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

2010سے شائع ہونے والا یہ رسالہ اب تک 4مختلف ایڈیشنز میں 24ہزار سے ذیادہ تعداد میں شائع ہوچکا ہے

54صفحات پر مشتمل یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 15روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سےبصورتِPDF ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

Download Now