محمد ثوبان عطاری (درجۂ ثالثہ جامعۃُ المدینہ
ٹاؤن شپ لاہور ، پاکستان)
قرآن و حدیث
میں قتلِ ناحق کی بڑی شدت سے مذمت بیان کی گی ہے ۔ جیسے کہ قرآن مجید میں فرمایا
گیا ہے
وَ مَنْ
یَّقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُهٗ جَهَنَّمُ ترجمہ
کنزالایمان: اور جو کوئی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کا بدلہ جہنم ہے (
پارہ 5 ، سورہ النساء ، آیت نمبر 93) آئیے احادیث مبارکہ کی روشنی میں ناحق قتل کی
مذمت کے بارے میں جانتے ہیں :
بڑے کبیرہ گناہوں میں سے : حضرت
انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، تاجدارِ ختم نبوت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ
وسلم نے ارشاد فرمایا: بڑے کبیرہ گناہوں میں سے ایک کسی جان کو( ناحق) قتل کرنا
ہے۔ (بخاری، کتاب الدیات، باب قول اللہ تعالٰی: ومن احیاہا، 4 / 358،
الحدیث: 6871)
ہزار
مرتبہ قتل: حضرتِ
سَیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ بروزِ قیامت قاتل کو ہزار
مرتبہ قتل کیا جائے گا ۔ عاصم بن اَبِی النَّجُوْد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا :اے
ابو زُرعہ ہزار مرتبہ ؟‘‘ ابو زُرعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:’’جس آلہ سے
اس نے قتل کیا اس کی ہزار ضربیں۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ، کتاب الفتن، باب من کرہ
الخروج فی الفتنۃ وتعوذ عنھا، 8/644،
حدیث:330)
دنیا کا زوال: حضرتِ
سَیِّدُنا عَبْدُ اللہ بن عَمْرو رضی اللہ تعالیٰ عنہم اسے مروی ہے کہ حضور اقدس
خاتم النبیین صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ عزوجل کے نزدیک
ایک مومن کا قتل دنیا کے زوال سے بڑھ کر ہے۔ (ترمذی،کتاب الدیات، باب ماجاء فی
تشدید قتل مؤمن،3/98، حدیث:1400)
زوال
سے بڑھ کر جرم: حضرتِ
سَیِّدُنا ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! اللہ
عزوجل کے ہاں ایک مومن کا قتل دنیا کے زوال سے بڑھ کر ہے۔ (شعب الإیمان، باب فی
تحریم النفوس والجنایات علیہا، 4/344،
حدیث:5341) ( ماخذ از فیضان ریاض الصلاحین ، جلد 1،
حدیث نمبر 9)
میرے پیارے
دوستو اسلامی بھائیو آپ نے دیکھا کہ قرآن پاک و حدیث مبارکہ میں قتل نا حق کی کتنی
مذمت بیان کی گئی اور ہم جب تک بدلہ نہ لے لیں سکون نہیں آتا معاف کرنے والا درگزر
کرنے والا اللہ کا دوست ہے اللہ عزوجل معاف کرنے والے سے راضی ہوتا ہے۔ قتل ناحق
سے بچنے بچانے کے لیے ہمیں علم دین حاصل کرنا ہے ۔ جوکہ خوف خدا کا ایک بہترین
زریعہ ہے ۔ خوف خدا جیسی عظیم نعمت ہی ہمیں اخلاقی ، معاشی ،ظاہری باطنی الغرض ہر
طرح کی غلاظت سے بچا سکتا ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ محبوب آقا کریم خاتم النبیین
صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے وسیلہ سے ہمیں اپنی پناہ عطا فرمائے اور
ہر طرح کے جرم و گناہ سے محفوظ فرمائے آمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وآلہ وسلم
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔