دعوت اسلامی کےتصنیف وتالیف کے شعبے المدینۃ العلمیۃ کی ایک شاندار کاوش

عقائد،نماز،وضو اور غسل کے مسائل سیکھنے کے لیے

حضرت علامہ قاضی شمس الدین جونپوری رحمۃ اللہ علیہ کی ایک بہترین کتاب بنام

قانونِ شریعت

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدیدکمپوزنگ و فارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم ‘‘ (Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردواورعربی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کےلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭علمیہ کی طرف سے کئی مقامات پر مسائل کی توضیح، ترجیح وتصحیح کی غرض سے حواشی لگانے کا اہتمام ٭مصنف وعلمیہ کے حواشی کو ممتاز کرنے کا اہتمام ٭مصنف کے ذکر کردہ حواشی کی تخریج، تطبیق وتصحیح کا اہتمام ٭ہرمسئلہ نئی سطرسے شروع کرنے کا اہتمام ٭تلاش میں آسانی کیلئے ہرمسئلہ کی سیریل نمبرنگ کا اہتمام ٭ضرورتاً بعض مقامات پردرود پاک ودیگردعائیہ کلمات کا ہلالین میں اضافہ ٭بغیرترجمہ والی دعاؤں اور عربی عبارات کاحواشی میں ترجمہ ٭ایک ہی موضوع کے تحت آنے والی کئی چیزوں کی ترتیب وار نمبرنگ کا اہتمام ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭ضرورتاً بعض مقامات کی تسہیل کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث، توضیحی عبارات کے حوالوں (References) کا خاص اہتمام، پوری کتاب کے تفصیلی عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے شروع میں تفصیلی فہرست(Detailed Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے اُن کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پوری کتاب کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

یہ کتاب مکتبہ المدینہ سے 2017 سے لیکر اب تک4 ایڈیشنز میں39 ہزار سےزیادہ کی تعداد میں شائع ہوچکی ہے۔

274 صفحات پر مشتمل یہ کتاب مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے176روپے قیمت پر حاصل کیجئے اوردوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔اس کتاب کی PDF کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

Download Now