اولاد بگڑنے کے اسباب اور ان کی اصلاح کے حوالے سے قرآن و حدیث میں کئی اہم ہدایات موجود ہیں یہاں قرآن و حدیث کی روشنی میں اولاد کی تربیت بگڑنے کے اسباب پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔

عورت اور مرد کا کردار: اولاد بگڑنے میں والدین کی ذاتی زندگی اور ان کے برے رویے بھی اہم ہیں اسلام میں والدین کو ایک اچھا نمونہ بننے کا حکم دیا گیا ہے۔

حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے ہر ایک نگران ہے اور ہر ایک سے اس کے ذمہ دار افراد کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔

(بخاری،2/159، حدیث: 2554)یہ حدیث والدین کو اپنی ذمہ داری اولاد کی تربیت اور اصلاح کے حوالے سے ذمہ داری کا احساس دلاتی ہے

اولاد بگڑنے میں معاشرتی دباؤ، دوستوں کی بری صحبت اور میڈیا کا اثر بھی عوامل ہے قران اور حدیث میں ایسی صحبت سے بچنے کی تاکید کی گئی ہے۔جو انسان کو برے کاموں کی طرف لے جائے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِؕ-وَ مَنْ یَّتَّبِـعْ خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ فَاِنَّهٗ یَاْمُرُ بِالْفَحْشَآءِ وَ الْمُنْكَرِؕ- (پ 18، النور: 21) ترجمہ: اے ایمان والو: شیطان کے قدموں کی پیروی نہ کرو جو شخص شیطان کے قدموں کی پیروی کرے گا وہ بے حیائی اور برے کاموں کا حکم دے گا۔ اس آیت سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اگر بچے ایسی صحبت اختیار کریں جو انہیں برے کاموں کی طرف مائل کرے تو وہ بگڑنے کا سبب بن سکتی ہے۔

ناتواں اخلاق تربیت: اسلام میں اخلاقی تربیت کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے اولاد بگڑنے کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ اگر بچوں کو بچپن میں اخلاقی تعلیم نہیں دی جاتی تو وہ بڑے ہو کر غلط راستوں پر چل پڑتے ہیں۔ حضرت علی سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص نے اپنے آپ کو یعنی اپنی بچے کو اچھے اخلاق کی تعلیم دی اس نے اپنے آپ کو بہترین تحفہ دیا۔ یہ حدیث اخلاقی تربیت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے اور بتاتی ہے کہ والدین کا فرض ہے کہ وہ بچوں کو اچھے اخلاق سکھائیں۔

غصہ اور تشدد کا سامنا کرنا: بچوں کے ساتھ مسلسل تشدد یا غصے کے اظہار سے ان کی ذہنی حالت متاثر ہو سکتی ہے اور یہ ان کے بگڑنے کا ثواب بن سکتی ہے

حضرت محمد ﷺ نے فرمایا: تم میں بہتر وہ ہے جو اپنے اہل و عیال کے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہے۔ (ترمذی، 5/475، حدیث: 3921)

غلط رویے کی تشہیر: اگر بچوں کو اپنے غلط رویے پر کوئی روک ٹوک نہ ہو اور ان کی برائیوں کو نظر انداز کیا جائے تو وہ بگڑ سکتے ہیں بچوں کو سکھانا چاہیے کہ وہ غلط کاموں سے بچیں اور اچھا کام کریں۔

اولاد بگڑنے کے اسباب مختلف ہو سکتے ہیں جن میں والدین کا کردار اخلاق کی تربیت معاشرتی اثرات والدین کی غفلت کو نفسیاتی مسائل شامل ہیں اسلام میں والدین کو اولاد کی صحیح تربیت محبت توجہ اور دعاؤں کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے تاکہ وہ بگڑنے سے بچ سکیں اور اپنی زندگی میں کامیاب ہوں۔

حضرت نعمان بن بشیر فرماتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے اپنا کچھ مال دیا تو میری والدہ عمرو بنت رواحہ نے کہا کہ میں اس وقت تک راضی نہ ہوں گی جب تک آپ اس پر حضور ﷺ کو گواہ نہ کر لے چنانچہ میرے والد مجھے حضور ﷺ کی بارگاہ میں لے گئے تاکہ حضور ﷺ کو مجھے دے گئے صدقے پر گواہ کر لیں آپ ﷺ نے ان سے پوچھا کیا تم نے اپنے تمام بیٹوں کے ساتھ ایسا ہی کیا ہے؟ میرے والد محترم نے عرض کی نہیں: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ سے ڈرو اور اپنے اولاد میں انصاف کرو یہ سن کر وہ واپس آئے اور وہ صدقہ واپس لے لیا۔ (مسلم، ص 878، حدیث: 1623)