ہر مسلمان عاقل و بالغ مرد و عورت پر روزانہ
پانچ وقت کی نماز فرض ہے اس کی فرضیت یعنی فرض ہونے کا انکار کرنا کفر ہے جو جان بوجھ
کر ایک نماز ترک کرے گا وہ اس گنہگار عذاب نار کا حقدار ہوگا۔ نجات نہ ملے گی۔
جنت اے بے
نمازیو! کس طرح جاؤ گے
ناراض رب ہوا
جہنم میں جاو گے!!!
جہنم کے دروازے پر نام:
حضور
نبی اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :جو جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑ
دیتا ہے اس کا نام جہنم کے دروازے پر لکھ دیا جائے گا جس سے وہ داخل ہوگا۔
(حلیۃ الاولیاء،ج8،ص992،حدیث: 1059)
بے نمازی کی تین شامتیں:
ایک روایت میں ہے کہ بے نمازی قیامت کے دن اس
حالت میں آئے گا کہ اس کے چہرے پر تین سطروں میں لکھا ہوگا پہلی سطر میں ہو گا کہ
اے اللہ
کے حقوق کو ضائع کرنے والے، دوسری سطر میں ہوگا کہ غضب خداوندی کے ساتھ مخصوص شخص،
تیسری سطر میں ہوگا کہ جس طرح تو نے دنیا میں اللہ کے حق ضائع کیا ہے
اسی طرح تو آج رحمت خداوندی سے مایوس ہوگا ۔
الزواجر، ج1،ص296)
ہزار سال رونا بھی کام نہ دے
گا:
والد
اعلی حضرت مفتی نقی علی خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: جو کسی سبب یا عذر کے بغیر نماز
ترک کرتے ہیں خدا اور رسول سے اصلاً نہیں
شرماتے قیامت کے دن اگر ایک نماز کے بدلے پوری دنیا دینا چاہیں گے تو قبول نہ ہوگی
اور اگر ہزار برس روئیں گے تو بھی نجات نہ ملے گی۔
(انوار جمال
مصطفی، ص344)
ہزاروں برس کے عذاب کا حقدار:
اعلی
حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ
الرحمن فرماتے ہیں: جس نے اس
دنیا میں جان بوجھ کر ایک وقت کی نماز چھوڑی ہزاروں برس جہنم میں رہنے کا مستحق
ہوا جب تک توبہ نہ کرے اس کی قضا نہ کرلے - مسلمان اگر اس کی زندگی میں سے یک لخت
یعنی بالکل چھوڑ دیں اس سے بات نہ کریں، اس کے پاس نہ بیٹھیں، ضرور بے نمازی کی
صحبت سے بچنے کی تاکید میں سیدنا اعلیٰ حضرت نے یہ آیت مبارکہ پیش فرمائی:
وَ
اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ
الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ(۶۸)
ترجَمۂ
کنزُالایمان:اور جو کہیں تجھے
شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ (الانعام : 68 )
تفسیرات احمدیہ میں اس آیت کے تحت لکھا ہے کہ
یہاں ظالمین سے مراد کافرین، مبتدعین یعنی گمراہ بددین اور فاسقین ہیں ۔ (تفسیرات احمدیہ صفحہ 388)
عمل ضائع ہوگیا:
مکی
مدنی آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے بغیر کسی عذر کے فرض نمازیں چھوڑ دیں تو اس کا عمل ضائع ہوگیا (مصنف ابن ابی شیبہ جلد 8 صفحہ 223 حدیث 49)
اللہ کریم
ہمیں ذوق و شوق کے ساتھ نماز ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، ہمیں نمازوں میں لذتیں
عطا فرمائےاور سجدہ اور رکوع میں اخلاص نصیب فرمائے ۔
اٰمِیْن
بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم