دعوتِ اسلامی کی جانب سے یوکے کے شہروں مڈلینڈز اور ویلزمیں صفائی آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا
دعوتِ اسلامی کے فلاحی ڈیپارٹمنٹ FGRF کی جانب سے یوکے کے شہروں مڈلینڈز اور ویلزمیں Cleanliness Campaign
Awareness یعنی صفائی آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے مختلف سڑکوں، اسٹاپس اور شاپس پر صفائی
سے متعلق ترمذی شریف کی حدیث پاک سے مزین بینرز
آویزاں کئے گئے۔
مہم میں برمنگھم یوکے کے نگران سید فضیل رضا عطاری
سمیت دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے حصہ لیا۔ اس موقع پر یوکے پولیس اور لوکل گورنمنٹ نے FGRF کا ساتھ دیا اور اس صفائی مہم کے اقدام کو سراہتے ہوئے اس کی پذیرائی
کی۔
اس مہم کے متعلق یوکے میں موجود دعوتِ اسلامی کے
ایک ذمہ دار محمد سمیر عطاری نے دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتا یا کہ اس مہم کا مقصدلوگوں میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا، ماحول کو صاف
ستھرا بنانا اور نبیِ کریم ﷺ کے فرمان”صفائی نصف ایمان ہے“کو عام کرنا ہے۔
واضح رہے کہ حضرت محمد ﷺ نے صفائی
کو نصف ایمان قرار دیا ہے۔ صاف ستھرا رہنے سے انسان بیماریوں کے جراثیم سے محفوظ
رہتا ہے، دُھلا ہوا لباس جسم کی حفاظت کرتا ہے اور بیرونی اثرات سے محفوظ رکھتا
ہے۔ شرط یہ ہے کہ ہاتھ منہ اور باقی جسم کو پاک رکھا جائے۔ یہ جسمانی پاکیزگی اسی
صورت میں قائم رہ سکتی ہے جب آپ کے اردگرد کا ماحول صاف ستھرا ہو ۔گھر، گلی، محلے
اور اردگرد کے علاقے میں گندگی کے ڈھیر نہ ہوں اور فضا آلودہ نہ ہو،گندگی کے جراثیم
ناک اور منہ کے راستے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں اورنِت نئی بیماریوں کی خبر لاتے ہیں۔
کسی جگہ گندا پانی کھڑا رہے تو مچھروں اور مکھیوں کی افزائش گاہ بن جاتا ہے۔ ملیریا
اور ہیضہ پھیلنے کے خطرات لاحق ہوجاتے ہیں، گندگی کے ڈھیر سے تعفن پھوٹتا رہتا ہے
اور جراثیم فضا میں شامل ہوکر انسانی صحت کو تباہ کرنے کا عمل تیزی سے شروع کردیتے
ہیں۔
دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ممبئی ریجن سینٹرل زون کی ناگپاڑہ اور ڈونگری ڈویژن
میں شخصیات اجتماعات کا انعقادہوا جس میں 38 شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
ٔدعوتِ اسلامی نے نے شخصیات اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف
پیش کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا
۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ممبئی ریجن سینٹرل زون کی ماہیم کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں رکن ریجن فنانس
ذمہ داراسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے شعبے میں بہتری لانے کے
حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل
کرنےکے اہداف دیئے نیز شعبہ کو مضبوط کرنے،
e rasid کو نافذ کرنے پر کلام کیا ۔
23اپریل کو فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ،
امیر اہل سنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے
23 اپریل
2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں بعد نماز عصر اور نماز تراویح کے بعد
مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال : شجرکاری(Plantation) کی کیا اہمیّت ہے ؟
جواب : شجرکاری
عمدہ فعل ہے ،دنیا بھرمیں کم زیادہ سبزہ نظرآتاہے ،اس کا حُسن بھی ہے جوکہ آنکھوں کو
اچھا لگتاہے،سبزہ دیکھنے سے بینائی تیز ہوتی ہے ، پودےلگاناہمارےپیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ثابت ہے ،حدیثوں
میں پودے لگانےکے فضائل بھی بیان ہوئے ہیں ،پودوں
سےگھر،علاقے، شہراورملک کا حُسن ہے۔(پودے لگانے کے فضائل،پودے
لگانے کی احتیاطیں،شجرکاری کے سائنسی فوائد جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کے
رسالے"درخت لگائیے،ثواب کمائیے "کا مطالعہ کیجئے)
سوال : دعوتِ اسلامی کی شجرکاری مہم کےبارے میں کچھ ارشادفرمادیں؟
جواب: دعوتِ
اسلامی شجرکاری کی مہم چلارہی ہے، پاکستان کو گرین(Green)
بنانے کی کوشش کریں ،جہاں شریعت وقانون اجازت دے جگہ جگہ پودے لگائیے، کوئی جگہ خالی نہ رہے ،آپ
خود نہیں لگاسکتے تو دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کو پودے دیجئے یااس کی رقم دے
دیجئے کہ وہ آپ کی طرف سے لگا دیں ، پودالگائیے ،درخت بنائیے ،یعنی پودالگاکراس
کی حفاظت بھی کریں تاکہ وہ درخت بن جائے، اللہ پاک ہمیں ہمت دے کہ
ہم اس کارِ خیرمیں حصہ لیں ۔
سوال: گھریلوجھگڑوں کا کیا حل ہے؟
جواب: گھریلوجھگڑوں کا حل یہ ہے کہ ایک فریق غُصّے
میں ہوتو دوسراخاموش ہوجائے ،منہ نہ بگاڑے،گھُورکرنہ دیکھے ،بعد میں جب غصہ ختم ہوجائے تو پیارومحبت سےسمجھائے
تو گھرمیں امن قائم ہوجائے گا۔
سوال: کرونا
بڑھ رہا ہے، آپ دعا فرمائیں کہ یہ دنیا سے ختم ہوجائے ؟
جواب:روزانہ مدنی چینل پر افطاری اورسحری کی دعا میں کرونا کےبارے میں بھی دعاہوتی ہے ،اللہ
پاک کرونا کودنیا سے ختم کردے۔
سوال : کرونا(Corona)سے
بچنے کا روحانی علاج ارشا د فرمادیجئے؟
جواب: کرونااورجب بھی کوئی وبائی مرض ہوان دنوں میں جوبھی
چیزکھائیں اورپئیں تو ان چیزوں پرسُورہ ٔ قدر(پارہ،30:اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِۚۖ)1
مرتبہ پڑھ کردم کرکے کھائیں پئیں،ان شآء اللہ کرونا سے بچت رہے گی ،جوکرونا کامریض ہواسے بھی یہی سورت پڑھ کر
کھلائیں پلائیں ،اللہ کرے گا مریض شفایاب ہوجائے گا،اللہ پاک کےنام میں بڑی برکت ہے۔
سوال : ڈاکٹر،تاجراورمیڈیکل
اسٹاف کرونا کے
مریضوں سے کیساسلوک کریں ؟
جواب: انہیں چاہئے کہ مریضوں پر
شفقت کریں ،دوااوراس
سے متعلقہ چیزیں بیچنے والے تاجربھی ان کالحاظ رکھیں اوریہ چیزیں کم ریٹ پر بیچیں۔
سوال: دعوتِ اسلامی میں شعبہ روحانی علاج پیارے آقاصلی
اللہ علیہ والہ وسلم کی دُکھیاری اُمّت کی
کس طرح خدمت کررہا ہے ؟
جواب:روحانی
علاج فی سبیل اللہ کیا جاتاہے ،تعویذدینے
پر کوئی پائی پیسہ نہیں لیا جاتا ۔
سوال : کچھ لوگ اشتہارات میں لکھتے ہیں کہ ہم شرطیہ
علاج
کرتےہیں ،ہم سے علاج کروائیں ضرورشفاہوگی ،اس طرح کہنا اورلکھنا کیسا؟
جواب : اس طرح نہیں لکھنا چاہئےاور نہ ہی ایسا کہنا چاہئے ،یادرکھیں !دولت
سے دواملتی ہے شفانہیں ملتی ،اسی طرح ہرعلاج سے شفانہیں ملتی بلکہ دواوعلاج ایک
وسیلہ ہے،اللہ چاہتاہے تو ہی شفاہوتی ہے۔
سوال: نیکی
کی دعوت دینےکا اندازکیساہونا چاہئے ؟
جواب: کرداراورگفتارسے نیکی کی دعوت دی جائے ،ایک دورتھا
کہ میں 5،4 افرادمیں بھی بیان کیا کرتاتھا ،ایک دفعہ مسجدکے
باہر ہمیں کچھ سرنظرآئے ہم خوش ہوگئے کہ مسجدکے باہراتنے لوگ ہمیں سننے کے لیے جمع ہیں، جب قریب آئے تو وہاں دکاندارنے مٹکے
اُلٹے کرکے رکھے ہوئے تھے،بہرحال لوگ زیادہ ہوں یا کم ہمیں بیان کرنا چاہئے ،مبلغ
رِیا کاری اورحُبِّ جاہ سے بچے۔
سوال:بیان کی قبولیّت
کا دارومدارکس پر ہے ؟
جواب:بیان کی قبولیّت کا دارومدارقِلّت وکثرت یعنی
لوگوں کےکم یا زیادہ ہونے پر نہیں،قبولیت اخلاص مانگتی ہے،ہم میں سے ہرایک غورکرے کہ میرے
پاس کتنا اِخلاص ہے ۔
سوال : کیا
افطارپارٹیوں ،روزہ کشائی وغیرہ کی تقریب میں کتب ورسائل بانٹنے چاہئیں ؟
جواب : جی ہاں!ان مواقع پر بھی تقسیمِ
رسائل کیجئے ،"پردے کے بارے میں سوال جواب" کتاب گھر گھر
بانٹیں،ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی بانٹاجاسکتاہے ۔
سوال: کیا بچے کا نام نعل ِمصطفیٰ اوربچی کا نام نعلِ
فاطمہ رکھ سکتے ہیں ؟
جواب: جی
ہاں ! رکھ سکتے ہیں ،بہت اچھے نام ہیں ۔
سوال : حضرت سفیان بن عُیَیْنَہ رحمۃ اللہ علیہ کون تھے ؟
جواب : یہ تبع تابعی،بہت بڑے عالم اورمحدث تھے۔
سوال : کیا مسلمانوں کو عاشقانِ
مصطفی ٰ کہہ سکتے ہیں ؟
جواب: جی ہاں
!عشق محبت کے غلبے کو کہتے ہیں اورمسلمانوں کو عاشقانِ مصطفیٰ کہہ سکتے ہیں ۔
سوال: جب کوئی چیز چوری ہوجائے
تو صدمہ بھی ہوتاہے اورچورپر غصہ بھی آتاہے،ایسی کیفیت میں کیا کِیاجائے ؟
جواب:صدمہ ہونےاورغصہ آنے
میں بندے کااختیارنہیں ،یہ تو آہی جاتاہے
،اس پر بندے کو صبرکرنا چاہئےاوریہ بھی یادرکھیں !صبراوّل
صدمے پر ہوتاہے جیسے ہی کوئی مصیبت آئی تو فوراًخاموش ہوجائے،بِلاضرورت کسی کو نہ
بتائے،صدمے اورٹینشن میں آہستہ آہستہ کمی
واقع ہوجاتی ہے۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں دیوان شاہ
ڈویژن ممبرا کابینہ کے ایک مقام پر محفل
نعت کا سلسلہ ہوا جس میں دیوان شاہ ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی
نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی
کاتعارف پیش کیا۔ ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیتوں کااظہار کیا ۔
22اپریل کو فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ،
امیر اہل سنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 22 اپریل 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں بعد نماز عصر اور نماز
تراویح کے بعد مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
جوابات ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال : ایمان کاادنیٰ اور اعلیٰ درجہ کیا ہے ؟
جواب :تمام
ضروریاتِ دین پر ایمان لانا ضروری ہے، مختلف احادیث میں کئی اعمال بیان ہوئے ہیں جو مومن کو مومنِ کامل بناتے ہیں۔(توجہ
فرمائیں:ایمان کی تعریف،ضروریاتِ دِین کی تعریف اوردیگر بہت ساری معلومات جاننے کے لیے مکتبۃ
المدینہ کی کتاب"کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب"کا مطالعہ بے
حد مفید رہےگا)
سوال : لایعنی(غیر ضروری) کاموں سے بچنے کا
کیا طریقہ ہے؟
جواب:لایعنی کاموں سے مراد غیر ضروری کام ہیں ، حدیث پاک ہے کہ انسان
کے حُسنِ اسلام (یعنی اسلام کی خوبی) یہ ہے کہ
بندہ لا یعنی کاموں کوچھوڑدے ۔ (
مسند امام احمد ،ج3،ص259،حدیث: 1737 )لایعنی کام قول اورفعل دونوں سے ہوتے ہیں
قول کی مثال جیسے بلاوجہ باتیں کرنا کہ میں وہاں سےگزررہا تھا،
وہاں ایکسیڈنٹ ہوگیاتھا، وہاں سبز پہاڑ تھے وغیرہ، بعض اوقات مبالغہ ہوتا ہے جیسے وہاں بہت زیادہ پھول تھے، اس کا نقصان یہ ہے کہ بعض اوقات بندہ جھوٹے مبالغے میں جا پڑتا ہے،
فعل کی مثال جیسے بِلا ضرورت ٹانگ ہِلانا
،قلم سے بلاوجہ لائنیں لگانا،مختلف چیزوں سے دھاگے نکالنا۔( اگر یہ چیز کسی کی ہو یا
مسجد کی دری ہواوردھاگے نکالنے سے اس کا
نقصان ہو تو اب تو گناہ ہوجائے گا)، لا یعنی کاموں کا ایک نقصان یہ ہے کہ جتنی دیراس میں مصروف رہے گا اللہ پاک کے ذِکر سے غافل ہوجائےگا۔
سوال: زندگی سے مایوسی اور ناامیدی کو کیسے ختم کیا
جائے؟
جواب:اللہ پاک کی رحمت پر نظر رکھیں ، رحمتِ الٰہی کے فضائل پڑھیں، تلاوت کریں،نمازیں
پڑھیں، عبادت میں دل لگائیں، متعلقہ
ڈاکٹر سے مشورہ کرکے دوا (Medicine)بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔
سوال: عُرس منانے یاایصالِ ثواب کرنے کا کیا فائدہ ہے ؟
جواب: عُرس وایصالِ ثواب
کےبہت فائدے ہیں ،ایک فائدہ یہ ہے کہ صاحبِ عُرس
یاجس کو ایصالِ ثواب کیا اُسے
خوشی حاصل ہوتی ہے، نیک ہستیاں ہم سے خوش ہوں گی تو اپنا بیڑا پار ہے۔
سوال : عورتوں میں افضل کون ہیں؟
جواب: حضرت خدیجہ ،
حضرت عائشہ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہم اپنے اپنے مقام کے اعتبار سے عورتوں سے افضل ہیں ۔
سوال: درگزراورمعاف کرنے کی عادت کس طرح بنائی
جائے ؟
جواب: اس کے لیے بہت ریاضت اور محنت کی ضرورت ہے، بندہ معاف کرنا سیکھے ورنہ انتقام لیتے ہوئے
زیادتی کرے گا تو مظلوم سےظالم بن جائے گا، معاف کرنا بہت بڑی بات ہے، جتنا ہی زور دار دل دکھا ہوگا اس پر معاف کرنا
اتناہی زیادہ کارِ ثواب ہوگا، فیضانِ سنت کے باب ’’
غیبت کی تباہ کاریاں‘‘ میں رسالے ’’عفو و در گزر کی فضیلت ‘‘(صفحہ 477تا494) کا
مطالعہ کریں ، چودہ طبق روشن ہوجائیں گے۔(یعنی اتنی معلومات
ملیں گی کہ آپ حیران ہو جائیں گے)
سوال : دُنیاوی اداروں کے طلبہ
اپنے اَخلاق کس طرح بہتربنائیں ؟
جواب : طلبہ(Students) کسی ملک کا سرمایہ
ہوتے ہیں ،آگے جاکریہ ملک کے سارے شعبوں
کو سنبھالیں گے،ان کی اخلاقی تربیت ضروری ہے، اس کے لیے دنیاوی اداروں کےنصاب (Syllabus) کی شرعی
تفتیش ہو،یہ اسلامی تعلیمات میں رنگاہواہواوراساتذہ کی تربیت ہو،اِن شاۤءَ اللہُ الکریم تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کے اخلاق بھی بہترہوں گے اور ان کی اخلاقی
تربیت بھی ہوگی ۔
سوال : دعاکےشروع اورآخرمیں دُرودشریف
پڑھنے کا کیا فائدہ ہے ؟
جواب: دُعاکی قبولیت کی بشارت(خوشخبری) ہے لیکن اگرکوئی نہ
پڑھے تو کوئی حرج نہیں جیسے ہم آپس میں ملاقات میں سلام کرتےہیں تو یہ بھی دُعاہے، اس کے اول وآخردُوردشریف
نہیں پڑھا جاتا ۔
سوال: گفتگومیں مبالغہ آرائی سےکیسے بچا جائے ؟
جواب: اپنی گفتگوپرغورکریں ،کوشش کریں کہ اس میں
مبالغہ نہ ہو ،جیسے یہ کہنا کہ سرمیں بہت دردہورہا ہے ،جب غورکیا تو معلوم
ہواکہ دردتوہورہا ہے مگربہت نہیں ہورہا کیونکہ بہت سردردہوتو کچھ سمجھ نہیں
آتا،اسی طرح یہ کہنا کہ بے
حدبخارہورہاہے ،یہ بھی ٹھیک نہیں کیونکہ بخارکی کوئی حدتوہوتی ہے ، اگریہ حدتوڑدے توبندے
کوقبرمیں اُتاردے گا۔
سوال: اصل مفتی کون ہوتاہے ؟
جواب: اصل مفتی مجتہد(مُج۔تَ۔ہِد)ہوتاہے اورمجتہد
بہت بڑاعالم ہوتاہے ،موجودہ مفتیان ِکرام مجتہد نہیں
بلکہ مفتیِ ناقل ہیں ۔
سوال : دعوتِ اسلامی تھیلیسیمیا(Thalassemia) کے مریضوں کے لیے خون(Blood) لینے کی مہم شروع
کررہی ہے ،آپ بھرپورترغیب اِرشاد فرمادیں
جواب : پیارے آقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دُکھیاری امت کے لیے نکلیےاوراپناخون دعوتِ
اسلامی کودیجئے ، کسی خاندان کی رخصت ہونے والی مسکراہٹ ان شاء اللہ واپس آجائے گی
،میرے مدنی بیٹومزیدہمت کیجئے ۔
دُعائے عطار
یااللہ !جوخون دے یا جو ایک دفعہ دے چکا ہے وہ دوبارہ دے
،پیارے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صدقے،اسے
اُس وقت تک موت نہ دے ،جب تک پیارے محبوب صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کا جلوہ
نہ دیکھ لے، اس کے ایمان پر مہرلگ جائے ،ایمان پر خاتمہ نصیب ہو۔امین۔اس کام
میں جو ڈاکٹراوردیگرمعاونین شامل ہیں ، ان کے حق میں بھی یہ دعا قبول ہو،جو اسلامی
بہنیں اپنے بیٹے اوردیگرمحرموں کواس کےلیے
تیارکریں، ان کے حق میں بھی یہ دعاقبول ہواوروہ ثواب کا حقداربنیں ۔ خون دینے کے
بعد خون دینے والوں کو اللہ پاک مزید قوت دے کہ یہ عبادت
ونیکیاں کریں ۔
سوال: حضرت
خدیجہ رضی اللہ عنہااِسلام کیسے لائیں ؟
جواب: دراصل یہ سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے متاثرتھیں، اسی وجہ سے آپ سے نکاح
ہوا،پھر جب وحی نازل ہوئی توانھوں نے تسلیاں دیں اورآپ پرایمان بھی لے آئیں ، یوں عورتوں
میں سب سے پہلے ایمان لانے والی حضرت خدیجہ رضی
اللہ عنہاہیں ۔
(توجہ فرمائیں:حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کا
تعارف،قبولِ اسلام کا واقعہ،آپ کی علمی شان و شوکت اور آپ کی سیرت سے متعلق دیگرمعلومات جاننے کے لیے
مکتبۃ المدینہ کے رِسالے"فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا"کا مطالعہ
کیجئے)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم و رابطہ کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں ممبئی ریجن ،تھانے
زون کی ممبرا کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ممبرا کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن زون
شعبہ تعلیم و رابطہ ذمہ داراسلامی بہن نے مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے ڈونیشن
جمع کرنے کے اہداف دیئے جس پراسلامی بہنوں
نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔
21اپریل کو فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ،
امیر اہل سنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے
یکم رمضان المبارک
1442ھ سے بعد نماز عصر اور نماز تراویح کے بعد عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا سلسلہ جاری ہےجس میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
جوابات ارشاد فرمارہے ہیں۔
اسی طرح 21 اپریل
2021ء کو ہونے والے مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےماں باپ کو اولاد کے ساتھ کس طرح سلوک کیا
جائےکے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے فرمایاکہ ماں باپ کو چاہئے کہ بچوں میں
انصاف کریں ،ہرمعاملے میں برابری کا سلوک ہونا چاہئے ورنہ مسائل ہوں گے ۔
مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال : بیمار کی عیادت کس طرح کرنی
چاہئے ؟
جواب : عیادت کرنا
سُنّت ہے، عمل کا ثواب تبھی ملتاہے جب نیّت ہو،عیادت وتیمارداری سنّت کی نیّت سے
کی جائے ،مریض کا حوصلہ بڑھایا جائے، اللہ پاک کی رحمت کی بات کی جائے ،عیادت کرنے
والامریض کو ذکرودُرُو دکرنے کی درخواست کرے ،جھوٹی تسلی نہ دے ،دُعا کرے
اورکروائے ۔ہمارے معاشرے میں عیادت کا رجحان کم ہے ،اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ
ہرجاننےوالے سے بھی عیادت کی جائے ۔
سوال : کیا عادتیں بدل سکتی ہیں ؟
جواب: جی ہاں !عادتیں بدلی جاسکتی ہیں ،دعوتِ اسلامی
نے کتنے لوگوں کی عادتیں بدلی ہیں۔
سوال: کیا گنا ہ کا خیال آیا توگناہ لکھا جائے گا؟
جواب:نہیں !صرف گناہ کا خیال آنے سے گناہ نہیں لکھا جائےگا
،اگرگناہ کا عزم مصمم یعنی پکا ارادہ کیا تو اس پر پکڑہے ۔
سوال:ایمان پر خاتمہ مل
جائے،کیا اس کی کوئی گارنٹی ہے ؟
جواب: نہیں !بلکہ ہرایک بُرےخاتمےاور اللہ پاک کی خفیہ تدبیرسے ڈرتارہے ۔ہرشخص کو چاہئے کہ وہ
ہروقت حُسنِ خاتمہ کی دُعاکرتارہے۔
سوال : اولادکی شادی کس عمرمیں کرنی چاہئے۔
جواب :اصل جوانی 30 سال تک رہتی ہے ،ماں باپ کو چاہئے کہ جب جوڑملے
تو اپنی اولاد کی جلدشادی کردیں۔
سوال: ماہِ رمضان کے پہلے 10 دن،دوسرے 10 دن
اورتیسرے10 دن کو کیا کہاجاتاہے ؟
جواب: ماہِ
رمضان کے پہلے 10 دن کوعشرہ ٔرحمت ،دوسرے
10 دن کو عشرہ ٔمغفرت اورآخری 10 دن کوعشرہ ٔجہنم سے آزادی کہاجاتاہے ۔
سوال: بیٹی کو جہیز
میں کیا کیا چیزیں دینی چاہئیں ؟
جواب: باپ کو چاہئے کہ گھرکے استعمال کی درمیانی چیزیں دے،یوں والدین پر بوجھ نہیں پڑے گا ،تمام قائدین اوربرادریوں کے بڑے سب کوشش کریں کہ شادیوں میں کم خرچ ہوتاکہ غریب
لوگ جو اپنے بچوں کی شادی نہیں کرپاتے وہ شادیاں کرنے میں کامیاب ہوسکیں ۔
سوال : بغض وکینہ میں کوئی فرق ہے یا یہ ایک ہی چیز ہے ؟
جواب : بغض وکینہ ایک ہی چیز ہے یعنی
دل میں چُھپی ہوئی دشمنی ،مثلاً کسی نے سب کے سامنے جھاڑدیا تو دل میں دشمنی بیٹھ
گئی ،پھراس تلاش میں رہے کہ کب
انتقام لُوں ،بیمارہوجائے تو اسے سکون ملے
،نقصان ہوا تو یہ خوش ہو ،یادرہے کینہ بہت خراب چیز ہے، شبِ برأت میں کینہ والے
نہیں بخشےجاتے ۔ دل
کوکینے سے پاک کرنے کے لیے شیطان کی طرف سےدوسرے کے بارے میں آنے والے بُرے خیالات
کو دورکرنے کی کوشش کی جائے،اپنی خامیوں کو یادکیا جائے،دوسرے کی خوبیاں پیشِ
نظررکھی جائیں ،اسے تحفہ بھیجاجائے ، کینے سے دل پاک ہونے کی دعاکی جائے، کسی طرح
اپنے دل کو صاف کرنے کی کوشش میں لگارہے ۔
سوال: مہمان نوازی
میں جس کا دل چھوٹاہوتو وہ اپنے دل کو کیسے بڑاکرے ؟
جواب: کنجوسی کی عادت نکالنے اورسخاوت کی عادت بنانے کےلیے
خرچہ کرنے پر اپنے دل کومائل کیا جائے،بکوشش مال خرچ کرے ،مہمان نوازی کے فضائل
پڑھے جائیں ، جب مہمان آتاہے تو اپنی قسمت کا لکھا کھاتاہے اورجاتاہے تو گھرمیں
رحمت چھوڑجاتاہے ،مزیداپنے اندرثواب کی حرص پیداکرنے کی کوشش کی جائے۔
سوال : علم
حاصل کرنا ہی کافی ہے یا اس کے ساتھ اوربھی کچھ ہو،جس سے اس کی شخصیت مکمل ہوجائے
۔
جواب : علم حاصل کرنے کے ذرائع
بڑھ گئے ہیں مگرحافظے کمزورہیں ،علم دین حاصل کرنے کا ذو ق بھی کم ہوگیا ہے،ہمارے
بزرگ علمِ دین حاصل کرتے ،اس کی تکرارکرتے
،یادرکھنے کی کوشش کرتے ۔علم دین رکھنے والے کو چاہئے کہ وہ اہل کو علم سکھائے ، تکبرنہ کرے ،اللہ پاک ہمیں علمِ دین سے مالامال کرے ،یہ جتنا
بھی ہے خیرہی خیرہے ،روشنی اورنورہے ۔
سوال : مضبوط علم کیسے حاصل ہو ؟
جواب: مضبوط علم حاصل کرناچاہتے ہیں تو کسی اچھے
استاذسےسیکھئے،انٹرنیٹ سے ملنے والی معلومات پر اعتمادنہ کیا جائے ،اگرکوئی بات
نیٹ سے مل جائے تو اپنے استاذکو چیک کروالی جائے ۔کسی عاشقِ رسول مفتی صاحب سے
برابررابطے میں رہیں۔
سوال: کیاآپ ماہِ رمضان میں مدینے شریف گئے ہیں ؟
جواب: جی ہاں !ایک بارحاضری ہوئی ہے،رمضانِ مدینہ
نصیب ہواہے ،اللہ کرے باربارنصیب ہو ۔
سوال: جب
کوئی مصیبت آئے تو کیا نہیں کہنا چاہئے ؟
جواب: فرمانِ مصطفی(صلی اللہ علیہ والہ وسلم): تجھ پر کوئی مصیبت آئے تو یوں مت کہہ: اگر میں
ایسا کرتا تو یہ مصیبت کیوں آتی لیکن یوں کہے: قَدَّرَ اللَّهُ وَمَا شَاءَ فَعَلْ اللہ تعالیٰ
کی تقدیر میں ایسا ہی تھا جو اس نے چاہا کیا۔(صحیح مسلم ،حدیث : 6774)
اسلامی بہنوں کےشعبہ اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ممبئی ریجن ، ناگپور زون کے 3 مقامات پر ناگپور و بھنڈاراکابینات میں اجتماعات منعقد ہوئے جن میں
تقریباً48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے آخرت کی تیاری کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالہ کے مطابق زندگی گزارنے،مدنی
مذاکرہ سننےاور نمازوں کی پابندی کرنے کاذہن
دیا جس
پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کااظہار کیا ۔
اسی طرح شعبہ اصلاحِ اعمال کےزیر اہتمام تھانے
زون ،کلیان کابینہ میں مدنی مشورے
کاانعقاد ہواجس میں ذیلی تا کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو
رسالہ نیک اعمال سے متعلق نکات بتائےاور
ڈونیشن جمع کرنے کاذہن دیا ۔
اسلامی بہنوں کےشعبہ اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف نوری
کابینہ میں بذریعہ اسکائپ اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے تلاوت قرآن اور نفل نمازوں کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنو ں کو
روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کاذہن دیتے
ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شر کت کرنے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے
اپنی نیتوں کااظہار کیا ۔
25 اپریل 2021ء کو پیراڈائز،
ویلی فیصل آباد میں تاجر عبد اللہ سندھی کی رہائش گاہ پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں
اہلِ خانہ ، مقامی تاجران اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضان المبارک کے فضائل و برکات بیان کئے اور مدنی عطیات
جمع کرنے کا ذہن دیا جبکہ اختتام پر
اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے گئے۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری 25اپریل 2021ء کو تحصیل گوجرہ، ضلع ٹوبہ میں رکن مجلس پاک مشاورت آفس
محمدندیم عطاری مدنی کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت فرمائی۔
حاجی محمد شاہد عطاری نے لواحقین کو قبر و آخرت کی تیاری کے حوالے سے مدنی
پھول دیئے اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مرحوم کے
صاحبزادوں سے اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔
ملاقات کے بعد قبر پر فاتحہ خوانی کا بھی سلسلہ ہوا۔