جھوٹ ایک بہت بری ہلاک کرنے والی عادت ہے جھوٹ سے انسان کے چہرے کی خوبصورتی اور رونق چلی جاتی ہے جھوٹے سے لوگ نفرت کرتے ہیں اور
اس سے اعتماد اٹھ جاتا ہے جھوٹا دوزخ میں کتے کی شکل میں اٹھایا جائے گا۔
جھوٹ
کی تعریف:جھوٹ کے معنی
سچ کا الٹ ہے۔ اصطلاح میں اس کی تعریف اس طرح ہے :کسی کے بارے میں خلاف حقیقت خبر
دینا جھوٹ کہلاتا ہے۔
حکم:
جھوٹ
گناہ اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔
سب
سے پہلا جھوٹ شیطان نے
حضرت آدم علیہ السلام سے جنت میں بولا۔
قرآنِ پاک میں
جھوٹ کے متعلق فرمایا گیا:ترجمہ کنزالایمان:اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے بدلہ ان
کے جھوٹ کا۔(پ 1،البقرۃ:10)
صدرالافاضل علامہ
محمد نعیم الدین مراد آبادی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں: اس آیت سے ثابت ہوا کہ جھوٹ
حرام ہے اس پر دردناک عذاب مرتب ہوتا ہے۔(تفسیر خزائن العرفان،پ 1،البقرۃ)
جھوٹ
کی مذمت پر 05 فرامینِ مصطفیٰ ٰﷺ :
1۔ جھوٹ میں
کوئی بھلائی نہیں۔(موطا امام مالک،2/ 4282)
2۔ جھوٹ سے
بچو کیونکہ جھوٹ کبیرہ گناہ کی طرف لے جاتا ہے اور گناہ جہنم کا راستہ دکھاتا ہے
اور آدمی برابر جھوٹ بولتا رہتا رہتا ہے اور جھوٹ بولنے کی کوشش کرتا ہے یہاں تک
کہ اللہ پاک کے نزدیک کذاب (یعنی بہت بڑا جھوٹا ) لکھ دیا جاتا ہے۔( مسلم،ص1008،حدیث:2607)
3۔ تین لوگوں
کی طرف اللہ پاک قیامت کے دن نظر رحمت نہیں فرمائے گا :(1) بوڑھا زانی (2) جھوٹا
بادشاہ (3) متکبر۔(مسند امام احمد،3/364،حدیث:
9594)
4۔ جب بندہ
جھوٹ بولتا ہے تو اس کی بدبو سے فرشتے ایک
یا دو میل دور ہو جاتا ہے۔ (ترمذی،3/ 397،حدیث:1979)
5۔سچ بولنا
نیکی ہے اور نیکی جنت میں لے جاتی ہے اور جھوٹ بولنا فسق وفجور ہے اور فسق و فجور
دوزخ میں لے جاتا ہے۔( صحیح مسلم،حدیث: 2607)
جھوٹ
کی چند مثالیں (1) کوئی چیز خریدتے ہوئے اس طرح کہنا کہ مجھے فلاں سے اس سے کم قیمت میں مل رہی تھی حالانکہ واقع میں ایسا نہیں ہے۔(2) اسی طرح بائع کا زیادہ رقم کمانے
کے لئے قیمت خرید زیادہ بتا دینا وغیرہ۔
جھوٹ کے نقصانات: بد مذہب اور
دین بے زار لوگوں کی صحبت:مشاہدہ ہے کہ یہ لوگ اپنے غلط نظریات ثابت کرنے کے لئے
آیات و احادیث میں اپنی طرف سے الفاط کا خلط ملط کر کے ان کے مضامین تبدیل کر دیتے ہیں۔آیات و احادیث کو بیان کرنے
میں احتیاط نہ کرنا اسلام دشمن عناصر اپنی طرف سے احادیث گھڑ کر سوشل میڈیا پر
وائرل کر دیتے ہیں اور بہت سے مسلمان تصدیق کئے بغیر انہیں ایک دوسرے سے شیئر کرتے ہیں ایسے لوگ بہت دفعہ غلط آیات و
احادیث بتا کر یا وائرل کر کے عبادات خراب کرنے اور انہیں راہ راست سے بھٹکانے کا
سبب بنتے ہیں اللہ پاک ہمیں جھوٹ بولنے سے بچائے آمین۔