1۔ سچ بولنا نیکی ہے اور نیکی جنت میں لے جاتی ہے اور جھوٹ بولنا فسق و فجور ہے اور فسق وفجور (گناہ) دوزخ میں لے جاتا ہے۔ (صحیح مسلم،ص 1405،حدیث:2607 ملتقطاً)

2۔بارگاہِ رسالت میں ایک شخص نے حاضر ہو کر عرض کی:یا رسول اللہ ﷺ ! جہنم میں لے جانے والا عمل کون سا ہے؟ فرمایا:جھوٹ بولنا۔ جب بندہ جھوٹ بولتا ہے تو گناہ کرتا ہے اور جب گناہ کرتا ہے تو ناشکری کرتا ہے اور جب ناشکری کرتا ہے تو جہنم میں داخل ہوجاتا ہے۔(مسند امام احمد،2/589،رقم:6652)

لوگوں کو ہنسانے کے لیے جھوٹ بولنے والا جہنم کی اتنی گہرائی میں گرتا ہے جو آسمان و زمین کے درمیانی فاصلے سے زیادہ ہے۔ (شعب الایمان،4/213،حدیث:4832)

4۔جھوٹ بولنے والے قیامت کے دن اللہ پاک کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ افراد میں شامل ہوں گے۔(کنز العمال،16/39،حدیث:44037)

جھوٹ بولنے سے منہ کالا ہو جاتاہے۔(شعب الایمان،4/208،حديث:4813)

جھوٹ کی چند مثالیں :1: کوئی چیز خرید تے وقت اس طرح کہنا کہ یہ مجھے فلاں سے اس سے کم قیمت میں مل رہی تھی حالانکہ واقع میں ایسا نہیں۔ 2: اسی طرح بائع کا زیادہ رقم کمانے کے لیے قیمت خرید زیادہ بتانا۔3: جعلی یا ناقص یا جن دواؤں سے شفا کا گمان غالب نہیں ہے ان کے بارے میں اس طرح کہنا سوفیصدی شرطیہ علاج ہے یہ جھوٹا مبالغہ ہے۔

جھوٹ کی مذمت پر فرامینِ مصطفیٰ :

جھوٹ اپنے بد ترین انجام اور برے نتیجے کی وجہ سے تمام برائیوں کی جڑ ہے کہ اس سے چغلی کا دروازہ کھلتا ہے۔ چغلی سے بغض پیدا ہوتا ہے۔بغض سے دشمنی ہو جاتی ہے جس کے ہوتے ہوئے امن وسکون قائم نہیں ہو سکتا۔ جھوٹ کبیرہ گناہ اور ایمان کے مخالف ہے اور اس سے حسن و جمال جاتا رہتا ہے نیز جب بندہ جھوٹ بولتا ہے تو فرشتہ اس کی بدبو سے ایک میل دور ہو جاتا ہے۔

جھوٹ سے،بغض وحسد سے ہم بچیں کیجیے رحمت! اے نانا ئے حسین (وسائل بخشش،258)

جھوٹ کی تعریف:جھوٹ کیا ہے؟جھوٹ کے معنی ہیں سچ کا الٹ(جھوٹاچور،ص21)

بات کا حقیقت کے خلاف ہونا جھوٹ ہے۔( حدیقہ ندیہ،2/400)

پہلا جھوٹ کس نے بولا؟ سب سے پہلا جھوٹ شیطان نے بولا جس کا ثبوت قرآنِ پاک سے ملتا ہےچنانچہ الله پاک ار شاد فرماتا ہے:فَاَزَلَّهُمَا الشَّيْطٰنُ عَنْهَا فَاَخْرَجَهُمَا مِمَّا كَانَا فِيْهِ١۪ ترجمہ کنز الایمان:تو شیطان نے جنت سے انہیں لغزش دی اور جہاں رہتے تھے وہاں سے انہیں ا لگ کر دیا۔(پ 1،البقرۃ: 36)

الله !ہمیں جھوٹ سے،غیبت سے بچانا مولیٰ!ہمیں قیدی نہ جہنم کا بنانا

اے پیارے خدا !از پئے سلطانِ زمانہ جنت کے محلات میں تو ہم کو بسانا

جھوٹ کے معاشرتی نقصانات:اس میں کوئی شک نہیں کہ جھوٹ ہمارے معاشرے میں وائرس کی طرح پھیلا ہوا ہے۔ موبائل فون کے ذریعے افواہیں اُڑانا،سوشل میڈیا کے ذریعے کسی کی طرف کوئی بات منسوب کر کے پھیلانا تو گویا معیوب ہی نہیں سمجھا جاتا۔ جھوٹ بولنے سے لوگوں کے حقوق اور عزت و آبرو کو نقصان پہنچتا ہےاور اس سےمعاشرتی نظام میں خلل واقع ہوتا ہے۔

اللہ پاک ہمیں جھوٹ جیسے گناہ سے بچائے اور ہمیشہ سچ بولنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامين ﷺ

حسد،وعدہ خلافی،جھوٹ،غیبت و تہمت مجھے ان سب گناہوں سے ہو نفرت یار سول اللہﷺ