خلافِ
واقعہ بات کرنے کو جھوٹ کہتے ہیں اور سب سے پہلا جھوٹ شیطان نے بولا تھا۔
1) حدیث میں فرمایا : جھوٹی گواہی دینے والا وہاں سے قدم
ہٹا نہیں پاتا کہ اللہ پاک اس کے لئے جہنم واجب فرما دے گا۔
2)جھوٹ
بولنا حرام ہے اور اس پر درد ناک عذاب کی وعید ہے لہٰذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ
اس سے بچنے کی کوشش کرے۔حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول
اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : سچائی کو اپنے اوپر لازم کر لو کیونکہ سچائی نیکی کی طرف
لے جاتی ہے اور نیکی جنت کا راستہ دکھاتی ہے۔ آدمی بر ابر سچ بو لتا رہتا ہے اور
سچ بولنے کی کوشش کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ الله کے نزدیک صدیق لکھ دیا جاتا ہے
اور جھوٹ سے بچو! کیونکہ جھوٹ گناہ کی طرف لے جاتا ہے اور گناہ جہنم کا راستہ
دکھاتا ہے۔ آدمی برابر جھوٹ بولتا رہتاہے اور جھوٹ بولنے کی کوشش کرتا رہتا ہے یہاں
تک وہ الله کے نزدیک کذاب لکھ دیا جاتا ہے۔
3) حضرت حاتم اصم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:ہمیں یہ بات
پہنچی ہے کہ جھوٹا دوزخ میں کتے کی شکل میں بدل جائیگا۔دعوتِ اسلامی کے اشاعتی
ادارے مكتبۃ المد ینہ کی مطبوعہ 312 صفحات پر مشتمل کتاب بہار شریعت حصہ 16 صفحہ
159 تا 160 پر ہے: ابو داود و بیہقی نے عبد الله
بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت کی،کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ ہمارے مکان میں تشریف
فرما تھے۔میری ماں نے مجھے بلایا کہ آؤ میں تمہیں دوں گی۔ حضورﷺ نے فرمایا: کیا چیز
دینے کا ارادہ ہے ؟ انھوں نے کہا: کھجور دوں گی۔ ارشاد فرمایا: اگر تو نہ دیتی تو یہ
ترے ذمے جھوٹ لکھا جاتا۔
4) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،حضور ﷺنے ارشاد فرمایا:
جو شخص جھوٹ بولنا چھوڑ دے اور وہ باطل ہے اس کے لیے جنت کے کنارے ایک مکان بنایا
جائیگا۔
دیکھا
آپ نے! بچوں کے ساتھ بھی جھوٹ بولنے کی اجازت نہیں۔ افسوس ! آج کل بچوں کو بہلانے
کیلئے اکثر لوگ جھوٹ موٹ اس طرح کہہ دیا کرتے ہیں کہ تمہارے لئے کھلونے لائیں گے،ہوائی
جہاز لا کر دیں گے وغیرہ۔ اسی طرح ڈرانے کیلئے اکثر مائیں بھی جھوٹ بول دیا کرتی ہیں
کہ وہ بلی،کتا آرہا ہے وغیرہ۔ جن لوگوں نےایسا کہا ہے انہیں چاہئے کہ سچی توبہ کریں۔
جھوٹ کبھی
عزت نہیں پاتا اگرچہ اس کی پیشانی پر چاند نمودار ہو جائے اور سچ کبھی ذلیل نہیں
ہوتا چاہے سارا زمانہ اس پر قہقہے لگائے۔
5)
حضرت اسماء بنت یزید فرماتی ہیں کہ نبیﷺ کی خدمت میں کھا نا لایا گیا تو حضورﷺ نے
ہم پر پیش فرمایا:ہم نے عرض کی: ہم کو خواہش نہیں۔فرمایا: بھوک اور جھوٹ جمع نہ کرو۔(
ابن ماجہ،حدیث:4417 )
حضرت
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:جھوٹوں میں سے بد ترین
جھوٹ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی آنکھوں کو وہ دکھائے جو اس نے نہیں دیکھا۔ (بخاری)