دعوت اسلامی کےتصنیف وتالیف کے شعبے المدینۃ العلمیۃ کی ایک شاندار کاوش

حضرت سیدنا اِمام، حافِظِ مشرق ومغرب، مُحَدِّث،عالِم الاَنساب، شیخ ابومحمد شرفُ الدِّین عبدالمؤمن بِن خَلف

دَمیاطی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکی اَحادیث مبارکہ پرمشتمل شہرۂ آفاق اور مبارک کتاب’’ اَلْمَتْجَرُالرَّابِحْ فِیْ ثَوَابِ الْعَمَلِ الصَّالِحْ‘‘

کاایک نہایت ہی آسان فہم،جامع اوربہترین ترجمہ بنام

جنت میں لے جانے والے اَعمال

اس کتاب کی چندخصوصیات:

٭ مشکل اور پیچیدہ الفاظ سے بچتے ہوئے آسان فہم اَلفاظ کا انتخاب ٭سلیس اور بامحاورہ ترجمےکا اہتمام ٭شروحات اور اکابِریْنِ اَہلسنت کے تَراجم کو پیشِ نظررکھنے کا اہتمام ٭بعض مقامات پرمفیدوتحقیقی حواشی کااِندراج ٭تلفظ کی درستی کیلئے مشکل وغیرمعروف اَلفاظ و راویوں کے ناموں پر اِعراب کا التزام ٭دیدہ زیب ودِلکش َرِورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصْرِحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدیدکمپوزنگ وفارمیشن ٭اُردواورعربی عبارتوں کو مختلف رَسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭پوری کتاب کی تمام اَحادیث کی ترتیب وار نمبرنگ کا اہتمام ٭پوری کتاب کی دارُالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پوری کتاب کی پروف ریڈنگ ٭ کتاب کےشروع میں تمام موضوعات کی اِجمالی فہرست(Short Index) ٭پوری کتاب کے تفصیلی عنوانات دیکھنے کیلئے شروع میں تفصیلی فہرست (Detailed Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے اُن کے مکتبوں اورشہرِطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل

کتاب کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 2005 سے شائع ہونے والی یہ کتاب 8 ایڈیشنز میں 38 ہزار سے زیادہ کی تعداد میں شائع ہوچکی ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

کل صفحات: 744، قیمت:450روپے

اس کتاب کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سےبصورتِPDF ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

Download Now