دعوت اسلامی کےتصنیف وتالیف کے شعبے المدینۃ العلمیۃ کی ایک شاندار کاوش

عظیم مُحَدِّث، صُوفی، فَقِیہ،شیخ الاِسلام، حافِظ الحدیث، سیدنا امام شِہابُ الدِّین اَحمد بن محمدبن محمدبن علی

بن حجرمکی ہیتمی شافعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ (متوفیٰ974ہجری)کی لکھی ہوئی شہرۂ آفاق اور پُراَثرتالیف’’ اَلزَّ وَاجِرْ عَنْ اِقْتِـرَ افِ الْکَبَا ئِر‘‘

کا2جلدوں پر مشتمل ایک نہایت ہی آسان فہم،جامع اوربہترین ترجمہ بنام

جہنم میں لے جانے والے اَعمال

اس کتاب کی چندخصوصیات:

٭ آسان فہم اَلفاظ کا انتخاب،بامحاورہ ترجمے کا اہتمام ٭کتاب کی اصل کیفیت ومقصود ِمؤلف کو پڑھنے والوں تک منتقل کرنے کا اہتمام ٭مصنف کے لکھے ہوئے عربی اَلفاظ کے مُرادی معنی کی درست تعیین کا اہتمام ٭ اکابِریْنِ اَہلسنت کے تَراجم کو پیشِ نظررکھنے کا اہتمام ٭بطورِوضاحت یا موقفِ اَحناف کو بیان کرنے کیلئے مفیدحواشی کا اہتمام ٭کئی مقامات پرمشکل اَلفاظ کے مَعانی ہلالین (Brackets)میں لکھنے کا اہتمام ٭تلفظ کی درستی کیلئے مشکل وغیرمعروف اَلفاظ پر اِعراب کا التزام ٭عبارات کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو اورعربی عبارتوں کو مختلف رَسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭آسانی کیلئے قرآنی آیات اور ترجمہ ٔقرآن کو ایک دوسرے کے س منے رکھنے کا اہتمام ٭ایک موضوع کی تمام اَحادیث کی ترتیب وار نمبرنگ کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےاصل حوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭پوری کتاب کی دارُالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پوری کتاب کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ ٭پوری کتاب کے تفصیلی عنوانات دیکھنے کیلئے شروع میں تفصیلی فہرست (Detailed Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے اُن کے مصنفین، مکتبوں اورشہرِطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل

2007 سے شائع ہونے والی یہ کتاب اب تک 8 مختلف ایڈیشنز میں 28 ہزار سے زیادہ کی تعداد میں شائع ہوچکی ہے۔

808صفحات پر مشتمل یہ عظیم کتاب مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 315روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس کتاب کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سےبصورتِPDF ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

Download Now