دعوت اسلامی کےتصنیف وتالیف کے شعبے المدینۃ العلمیۃ کی ایک شاندار کاوش

عَارِفْ بِاللہ، ناصِحُ الاُمَّہ، صاحِبِ کراماتِ کثیرہ،مُفَسِّر،مُحَدِّث،شارِحِ حدیث،محقق،فقیہ،عَلَّامہ،امامِ ناصِح، حکیم،

عبدالغنی بن اسماعیل نابلسی دمشقی حنفیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہمتوفیٰ 1143ہجری کی لکھی ہوئی مبارک کتاب

’’ کَشْفُ النُّـوْرعَنْ اَصْحَابِ الْقُبُوْر‘‘ کا ایک نہایت ہی آسان فہم، جامع اوربہترین ترجمہ بنام

فیضانِ مزاراتِ اَولیاء

اِس کتاب میں علامہ نابلسیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنےاَولیاءِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ کے وِصال کے بعدکی حیاتِ طیبہ اوراُس سے متعلقہ مختلف معاملات جیسے بعدِوِصال اَولیاءِ کرام کی کرامات، مزارات میں اَولیاءِ کرام کی حیات وتَصَرُّفات، مزارات پرچادر چڑھانا، مزارات پرگنبد بناناوغیرہ کو تفصیل سے بیان فرمایا ہے۔نیزالمدینۃ العلمیۃ کے شعبہ ٔ تراجم کی طرف سے اِس کتاب کے شروع میں ایک مقدمہ بنام ’’فیضانِ کمالاتِ اَولیاء‘‘بھی شامل کیا گیا ہےجس میں اَولیاءِ کرام کے فضائل، اَولیاءِ کرام کی مختلف اَقسام، کرامت کی تعریف وکرامت کی مختلف اَقسام ودیگرمفیدمعلومات کوبیان کیا گیا ہے۔

اس کتاب کی چندخصوصیات:

٭ترجمہ کرتے ہوئے مشکل اور پیچیدہ الفاظ سے بچتے ہوئے آسان فہم اَلفاظ کا انتخاب ٭کم پڑھے لکھے اسلامی بھائیوں کی آسانی کیلئے سلیس اور بامحاورہ ترجمےکا اہتمام ٭ترجمےکواردو قالِب میں ڈھالنے کیلئے اردومحاورات کو پیشِ نظررکھنے کا خصوصی اہتمام ٭ترجمہ کرتے وقت اکابِریْنِ اَہلسنت کی کتب کو پیشِ نظررکھنے کا اہتمام ٭کئی مقامات پر مفیدحواشی اور اکابریْنِ اَہلسنت کی تحقیق کااِندراج ٭کئی مقامات پر مشکل اَلفاظ کے معانی ہلالین (Brackets)میں لکھنے کا اہتمام ٭تلفظ کی درستی کیلئے مشکل وغیرمعروف اَلفاظ پر بھی اِعراب کا التزام ٭کتاب کے شروع میں اولیاءِ کرام کے فضائل، اَقسام، کرامات اور اُن کی اَقسام پرمشتمل ایک بہترین مقدمہ ٭عبارات کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو اورعربی عبارتوں کو مختلف رَسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭متعلقہ صفحات پربآسانی پہنچنے کیلئے ہرصفحے پر ڈبل Double (اردو ،انگلش)ترتیب وار صفحہ نمبرنگ کا التزام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات،فقہی جزئیات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے جگہ جگہ عنوانات (Headings) کا قیام ٭پوری کتاب کی دارُالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پوری کتاب کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ ٭ پوری کتاب کے تفصیلی عنوانات دیکھنے کیلئے شروع میں تفصیلی فہرست (Detailed Index) ٭مقدمہ کے عنوانات دیکھنے کیلئے شروع میں مقدمہ کی فہرست (Index)٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے اُن کے مصنفین، مکتبوں اورشہرِطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل

کل صفحات: 146، قیمت:25روپے

146 صفحات پر مشتمل یہ عظیم کتاب مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 25 روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس کتاب کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سےبصورتِPDF ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

Download Now