دعوت اسلامی کےتصنیف وتالیف کے شعبے المدینۃ العلمیۃ کی ایک شاندار کاوش

مُنْجِیَات(یعنی نَجات دلانے والے اَعمال)اورمسائلِ عِلمِ قلب یعنی فرائضِ قلبیہ کی تعریفوں اور ان کے حاصل کرنے کے

طریقوں ودِیگر مفید معلومات پر مبنی ایک راہنما کتاب

’’نَجات دِلانے والے اَعمال کی معلومات‘‘

(مع 41حکایات)

نیک اَعمال رضائے الٰہی حاصل کرنے، رحمتِ الٰہی پانے، نجات دِلانے اور جنت میں لے جانے کا بہت بڑا سبب ہیں، مَسائلِ عِلمِ قلب یعنی فرائضِ قلبیہ اوراُن کے حُصُول کے طریقوں کا علم بھی ہرمسلمان پر فرض ہے،یوں یہ کتاب فرض علوم پرمشتمل ہے، اِس کتاب میں کل39نَجات دِلانے والے اَعمال کی تعریفیں، آیات واَحادیث، حکایات اور اُن کے حُصُول کے طریقے بیان کیے گئے ہیں۔

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title) و ڈیزائننگ(Designing) ٭عصرِ حاضر کے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ و فارمیشن ٭عبارت کے مَعانی و مَفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘ (Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردوعربی عبارتوں کو مختلف رَسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭آیات کی مختصر تفسیر، اَحادیث کی مستند شرح کا اِہتمام ٭ہرعمل کی عام فہم تعریف، آیت، حدیث حکم یا تنبیہ و حکایت ٭فکرِآخرت پر مشتمل اِصلاحی مواد کی شمولیت ٭فکرِآخرت سے بھرپورعلمائے اہلسنت کے اَشعار ٭بعض اَعمال کی عادت بنانے کے مختلف طریقوں کا بیان ٭کئی مشکل مقامات کی تسہیل (آسان کرنے) کا اہتمام ٭اکثر اَعمال کے حُصُول کے طریقوں کا بیان ٭آیات، احادیث، توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کے حوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں کتاب کے عنوانات دیکھنے کیلئے اِجمالی وتفصیلی فہرست ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے اُن کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پوری کتاب کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کو کم سے کم کرنے کیلئے پوری کتاب کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے

کل صفحات: 312، قیمت:130روپے

اس کتاب کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سےبصورتِPDF ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

Download Now