دعوتِ اسلامی کےتصنیف وتالیف کے شعبے المدینۃ العلمیۃ کی ایک شاندار کاوش امیرالمؤمنین

حضرت سیدنا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے بعدسب سے افضل صحابی رسول،فاتح عرب وعجم، مسلمانوں کے دوسرےخلیفہ،

امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہُ

کے فضائل،پاکیزہ زندگی وخلافت پر مشتمل 2جلدوں میں اب تک 25 ہزار سے زائد چھپنے والی ایک نہایت ہی جامع،مُدَلَّل،تخریج شدہ اور لاجواب کتاب

’’فیضانِ فاروقِ اعظم‘‘رَضِیَ اللہُ عَنْہُ

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭ہرباب کی نئے صفحے سے ابتدا اور ایک ہی صفحے پر پورے باب کا اِجمالی خاکہ ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭مختلف مقامات پر احادیث وغیرہ میں مخصوص عربی جملوں مع مفاہیم کا اہتمام ٭حیاتِ طیبہ بیان کرنے میں حتی المقدوراَحادیث طیبہ کوترجیح ٭فکرآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭سیرتِ صحابہ کی حساسیت کے پیش نظرادب واحترام سے بھرپور انتہائی محتاط زبان کا التزام ٭عشق ومحبت سے بھرپورعلمائے اہلسنت کے اَشعار ٭کئی مقامات پر ضرورتاً عقائد اہلسنت ومعمولات اہلسنت کی وضاحت ٭کئی مشکل مقامات کی تسہیل (آسان کرنے)کا اہتمام ٭عربی وفارسی عبارات میں لفظی ترجمے کے بجائے مفہومی ترجمے کا اہتمام ٭بعض مقامات پرجگہوں اور دیگرچیزوں کی وضاحت کیلئے نقشہ جات(Sketches/Maps) کا اہتمام ٭کئی مقامات پرتحقیقی، وضاحتی، مفید اور ضروری حواشی (Footnotes)کا اہتمام ٭آیات، احادیث،توضیحی عبارات،فقہی جزئیات کے تقریبا1500حوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں کتاب کے عنوانات دیکھنے کیلئے اجمالی وتفصیلی فہرست ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پوری کتاب کی دارالافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پوری کتاب کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

کل صفحات(پہلی جلد): 824، قیمت:330روپے

کل صفحات(دوسری جلد): 824، قیمت:330روپے

اس کتاب کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سےبصورتِPDF ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

Download Now