دعوت اسلامی کےتصنیف وتالیف کے شعبے المدینۃ العلمیۃ کی ایک شاندار کاوش

حصولِ علمِ دِین میں مصروف طالب علموں کے لیے حضرت سیدنا امام برہان الدین اِبراہیم زَرْنُوجی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ

متوفیٰ610ہجری کی ایک رہنما اوربہترین کتاب’’تَعْلِیْمُ الْمُتَعَلِّم طَرِیْقَ التَّعَلُّم‘‘

کا نہایت ہی آسان فہم،جامع اوربہترین ترجمہ بنام

راہِ عِلم

اس کتاب کی چندخصوصیات:

٭آسان ، عام فہم اَلفاظ کا انتخاب،بامحاورہ ترجمے کا اہتمام٭بعض مقامات پر مفیدحواشی کااِندراج٭مشکل اَلفاظ کے معانی ہلالین (Brackets)میں لکھنے کا اہتمام٭راویوں اور شہروں کے ناموں پراِعراب کااہتمام٭تلفظ کی درستی کیلئے مشکل وغیرمعروف اَلفاظ پر بھی اِعراب کا التزام٭عبارات کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام٭دیدہ زیب ودِلکش سَرِورق (Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصْرِحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدیدکمپوزنگ وفارمیشن٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رَسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام٭متعلقہ صفحات پربآسانی پہنچنے کیلئے ہرصفحے پرڈبلDouble (اردو، انگلش) ترتیب وار صفحہ نمبرنگ کا التزام ٭قرآنی آیات کی کمپیوٹرسافٹ ویئرسے پیسٹنگ٭آسانی کیلئے قرآنی آیات اور ترجمہ ٔقرآن کوایک دوسرے کے سامنے رکھنے کا اہتمام ٭تقریباً ہر آیتِ مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا اِلتزام٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل (Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث وتوضیحی عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے جگہ جگہ عنوانات (Headings)کا قیام٭پوری کتاب کی دارُالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پوری کتاب کی لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ٭پوری کتاب کے تفصیلی عنوانات دیکھنے کیلئے شروع میں تفصیلی فہرست (Detailed Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے اُن کے مصنفین، مکتبوں اورشہرِطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل

یہ کتاب مکتبۃ المدینہ سے 2010 سے اب تک 6مختلف ایڈیشنز میں مجموعی طور پر  23 ہزار سے زیادہ کی تعداد میں شائع ہوچکی ہے۔

103صفحات پر مشتمل اس کتاب کومکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 50روپےہدیہ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس کتاب کی PDF کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

Download Now