دعوت اسلامی کےشعبہ تصنیف وتالیف ” المدینۃ العلمیۃ“ کی ایک شاندار کاوش

جامعۃ المدینہ کے درس نظامی کے نصاب میں داخل علم نحوکی ایک نہایت ہی جامع اور لاجواب کتاب ہدایۃ النحوپر

استاذ الحدیث والمتخصص فی الفنون حضرت علامہ ومولانا ابن داود عبدالواحد حنفی عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا لکھا ہوا

ایک جامع اور بہترین حاشیہ

عنایۃ النحو علی ہدایۃ النحو

اِس کتاب کی چندخصوصیات:۔

٭ہدایۃ النحوکےمتن پر ایک جامع حاشیہ کا اہتمام ٭حاشیہ کو ہدایہ کی مختلف معتبرشروحات سے ماخوذکرنے کا اہتمام ٭آیاتِ قرآنیہ کے حوالہ جات ذِکرکرنے کا اہتمام ٭کتاب کے شروع میں کتب ماخذکے رموز کا بیان ٭توضیح وحل عبارت کیلئے متن ہدایہ پر بین السطورلگانے کا اہتمام ٭تمام آیاتِ قرآنیہ کو منقش بریکٹ﴿﴾ میں ذِکرکرنے کا اہتمام ٭ احادیث وآثار کو چھوٹے ہلالین (( ))میں ذِکر کرنے کا اہتمام ٭متن،شرح اور حواشی میں آیات قرآنیہ واحادیث مبارکہ کی مکمل تخریج کا اہتمام ٭متن کا متعدد نسخوں سے تقابل ٭ دیدہ زیب ودِلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدیدعربی کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭ پوری کتاب کے تفصیلی عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخرمیں تفصیلی فہرست(Detailed Index) ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پوری کتاب کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

یہ کتاب 2008 سے لیکر اب تک9مختلف ایڈیشنز میں33 ہزار500 سے زائد شائع ہوچکی ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے265روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now