ایک لاکھ تیس ہزار سے زیادہ کی تعداد میں شائع ہونے والا المدینۃ العلمیہ کا شاندار رسالہ

کروڑوں حنفیوں کے عظیم پیشوا، امامُ المُجْتَہِدِیْن،امامُ الْاَئِمَّہ،سِرَاج ُالْاَئِمَّہ، کَاشِفُ الْغُمَّہ، مَلْجَأُالْاُمَّہ،مُجْتَہِد ِمُطْلَق،مشہور تابعی بزرگ حضرت سیدنا امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رَضِیَ اللہُ عَنْہُ

کی اپنی شاگردوں کو کی گئی نصیحتوں پر مختصرمگرجامع رِسالہ’’وَصَایَا اِمَامِ اَعْظَم رَضِیَ اللہُ عَنْہُ‘‘ترجمہ بنام

امامِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی وصیتیں

یہ رسالہ عربی واُردو،دونوں ناموں کے ساتھ المدینۃ العلمیۃ کے ’’شعبہ ٔ تراجم کتب‘‘کے مدنی علما کا مُرتَّب کردہ ہے، اِس رسالے میں مختلف عربی کتب میں مذکور امام اعظم ابوحنیفہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی اپنے شاگردوں کو کی گئی نصیحتوں کو جمع کرکے اُن کا آسان، عام فہم ترجمہ کردیا گیا ہے،یہ رسالہ حضرت سیدنا امام ابویوسف، حضرت سیدنا یوسف بن خالدبَصری، امام اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے شہزادے حضرت سیدنا حماد، حضرت سیدنا نوح بن ابی مریم رَحِمَہُمُ اللہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کو کی گئی نصیحتوں پرمشتمل ہے، جواِنسان کی ظاہری وباطنی اِصلاح کے لیے انتہائی فائدہ مند ہیں۔

اس رسالے کی چندخصوصیات:

٭ترجمہ کرتے ہوئے مشکل اور پیچیدہ الفاظ سے بچتے ہوئے آسان، عام فہم اَلفاظ کا انتخاب٭کم پڑھے لکھے اسلامی بھائیوں کی آسانی کیلئے سلیس اور بامحاورہ ترجمےکا اہتمام٭ترجمےکواردو قالِب میں ڈھالنے کیلئے اردومحاورات کو پیشِ نظررکھنے کا خصوصی اہتمام٭بعض مقامات پر مفیدحواشی اور اکابریْنِ اَہلسنت کی تحقیق کااِندراج٭نصیحتوں میں مذکوردعاؤں کو عربی اور اردوترجمہ کے ساتھ ذِکرکرنے کا اہتمام ٭بعض مشکل اَلفاظ کے معانی ہلالین (Brackets)میں لکھنے کا اہتمام ٭اُردواورعربی الفاظ کو الگ الگ رَسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام٭قرآنی آیات ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات،فقہی جزئیات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے جگہ جگہ عنوانات (Headings) کا اہتمام٭پورے رسالے کی دارُالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل رسالے کی لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ٭پورے رسالے کےعنوانات دیکھنے کیلئے شروع میں فہرست (Index

یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ سے 12 مختلف ایڈیشنز میں مجموعی طور پر ایک لاکھ تیس ہزار سے زیادہ کی تعداد میں شائع ہوچکا ہے۔

43صفحات پر مشتمل اس رسالہ کومکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 13روپے ہدیہ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس کتاب کی PDF کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

Download Now