اللہ تعالیٰ نے بہت سے انبیاء کرام کو بندوں کی راہنمائی کے لئے مبعوث فرمایا اور ان میں سے بعض کا ذکر قرآن پاک میں بھی ارشاد فرمایا۔ آج ہم حضرت اسحاق علیہ السلام کا قرآنی تذکرہ پڑھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

آپ کا نام اسحاق اور والد کا نام ابراہیم علیہما السلام ہے۔ جب حضرت ابراھیم کی عمر 100 سال اور حضرت سارہ کی عمر نوے سال ہوئی تو اللہ نے انہیں بیٹے کی خوشخبری دی۔ اللہ تعالیٰ قران پاک میں ارشاد فرماتا ہے:وَامْرَاَتُهٗ قَآىٕمَةٌ فَضَحِكَتْ فَبَشَّرْنٰهَا بِاِسْحٰقَۙ-وَ مِنْ وَّرَآءِ اِسْحٰقَ یَعْقُوْبَ(71) ترجمہ کنز العرفان:اور ان کی بیوی کھڑی تھی تو وہ ہنسنے لگی تو ہم نے اسے اسحاق کی اور اسحاق کے پیچھے یعقوب کی خوشخبری دی۔ (پارہ 12، سورۃ ھود، آیت،71)

وَوَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَؕ وَیَعْقُوْبَ نَافِلَةًؕ- ترجمہ کنز العرفان: اور ہم نے اسے اسحاق عطا فرمایا اور یعقوب پوتا۔(پارہ 17،سورۃ الانبیاء، آیت 72)

وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَؕ-وَ كُلًّا جَعَلْنَا نَبِیًّا(49)ترجمہ کنز العرفان: تو ہم نے اسے اسحاق اور (اس کے بعد) یعقوب عطا کئے اور ان سب کو ہم نے نبی بنایا۔(پارہ 16، سورۃ مریم، آیت 49)

وَ بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ(112) ترجمہ کنز العرفان: اور ہم نے اسے اسحاق کی خوشخبری دی جو اللہ کے خاص قرب کے لائق بندوں میں سے ایک نبی ہے۔(پارہ 23، سورۃ الصافات، آیت 112)

وَ بٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَؕ-ترجمہ کنز العرفان، اور ہم نے اس پر اور اسحاق پر برکت اتاری۔(پاره 23، سورۃ الصافات، آیت 113)

اللہ عزوجل حضرت اسحاق علیہ السلام کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت و بخشش فرمائے۔ آمین بجاہ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔