غلطی پر اڑ جانے کا مطلب ہے کہ جب کسی کو معلوم ہو کہ
وہ غلط ہے یا اس کی رائے عمل یا موقف غلط ہے لیکن پھر بھی وہ اپنی غلطی کو قبول کرنے
کے بجائے اس پر ضد کرتا رہے اور اپنی غلطی سے پیچھے نہ ہٹے۔
وجوہات: غلطی پر اڑنے کی
کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے چند اہم یہ ہیں انا ضد خوف علم کی کمی سماجی دباؤ
مایوسی ناکامی کا خوف نقصان کا اندیشہ اور عدم برداشت وغیرہ یہ تمام عوامل افراد کو
اپنے غلطی پر قائم رہنے کی طرف مائل کرتے ہیں اور ان سے بچنے کے لیے خود آگاہی اور
عاجزی ضروری ہوتی ہے۔
نقصانات: غلطی پر اڑ جانے
کے کئی نقصانات ہو سکتے ہیں جن میں سے چند اہم یہ ہیں علمی و فکری ترقی میں رکاوٹ رشتوں
میں کشیدگی اعتماد کی کمی ذہنی سکون کی کمی ترقی کے مواقع کا نقصان اور حقیقت سے دوری
وغیرہ ہیں۔
آج کا ماحول: آج کل کے ماحول
میں غلطی پر اڑ جانے کا رجحان عام طور پر زیادہ ہوتا جا رہا ہے اس میں کئی عوامل شامل
ہیں جن میں سے چند اہم عوامل یہ ہیں سوشل میڈیا کا دباؤ سیاسی اور سماجی پولرائزیشن
ناکامی کا خوف فوری رد عمل اور تنقیدی لیکچر وغیرہ ان عوامل کی وجہ سے اج کے ماحول
میں غلطی پر اڑے رہنے کا رجحان بڑھ گیا ہے اور لوگ اپنی انا ساکھ اور سماجی دباؤ کے
تحت اپنی غلطیوں کو قبول کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
بچنے کا طریقہ: غلطی
پر اڑ جانے سے بچنے کے لیے درج ذیل طریقے اپنائے جا سکتے ہیں جیسے خود احتسابی نرمی
اور عاجزی کا مظاہرہ کرنا دوسروں کی رائے سننا سیکھنے کا جذبہ احترام اختلاف مثبت سوچ
اپنانا اور مخلص لوگوں سے مشورہ لینا وغیرہ یہ طریقے اپنانے سے آپ غلطی پر اڑنے سے
بچ سکتے ہیں اور اپنی زندگی میں بہتری لا سکتے ہیں۔
اس سے ہمیں یہ سیکھنے کو ملتا ہے کہ ہمیں اپنی غلطیوں
کو تسلیم کر کے اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے نہ کہ ضد اور ہٹ دھرمی کے ساتھ غلطی پر قائم
رہنا چاہیے۔
غلطی پر اڑ جانا ایک پرامن زندگی کو بے امن بنانے کا
سبب بنتا ہے کیونکہ یہ رویہ تنازعات اور اختلافات کو بڑھاتا ہے جب کوئی شخص اپنی غلطی
کو تسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے اور ضد پر قائم رہتا ہے تو یہ دوسروں کے ساتھ تعلقات
میں تناؤ پیدا کر دیتا ہے۔