دعوت اسلامی کےتصنیف وتالیف کے شعبے المدینۃ العلمیۃ کی ایک زبردست علمی کاوش

حضرت سیدنا امام حافظ ابونعیم احمدبن عبداللہ اصفہانی شافعیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکی اللہ والوں کی محبت میں ڈوب کر

لکھی ہوئی شہرۂ آفاق اور مبارک کتاب ’’حِلْیَۃُ الْاَ وْلِیَاء وَطَبَـقَاتُ الْاَصْفِیَاء‘‘

کاامیراہلسنتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی خواہش پرکیا گیا ایک نہایت ہی آسان فہم،جامع اوربہترین ترجمہ بنام

اللہ والوں کی باتیں

اس کتاب کی چندخصوصیات:

٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رَسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭متعلقہ صفحات پربآسانی پہنچنے کیلئے ہرصفحے پر ڈبل Double (اردو ،انگلش)ترتیب وار صفحہ نمبرنگ کا التزام ٭قرآنی آیات کی کمپیوٹرسافٹ ویئرسے پیسٹنگ ٭آسانی کیلئے قرآنی آیات اور ترجمہ ٔقرآن کو ایک دوسرے کے سامنے رکھنے کا اہتمام ٭ آسان فہم اَلفاظ کا انتخاب،سلیس بامحاورہ ترجمہ ٭بعض مقامات پر مفید حواشی اور اور اکابریْنِ اَہلسنت کی تحقیق کااِندراج ٭کئی مقامات پر مشکل اَلفاظ کے معانی ہلالین (Brackets)میں لکھنے کا اہتمام ٭عبارات کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات،فقہی جزئیات کے حوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭پوری کتاب کی تمام روایات کی ترتیب وار نمبرنگ کا اہتمام ٭پوری کتاب کی دارُالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پوری کتاب کی کئی بار لفظ بہ لفظ پُروف ریڈنگ ٭پوری کتاب کے اِصلاحی عنوانات کی آخرمیں تفصیلی فہرست(Detailed Index) ٭ تمام صحابہ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکے اَسمائے گرامی کی اِجمالی فہرست(Short Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے اُن کے مصنفین، مکتبوں اورشہرِطباعت کی’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل

یہ کتاب 12جلدوں پر مشتمل ہے اور اب تک اس کی 7جلدیں شائع ہوچکی ہیں جبکہ آٹھویں جلد اشاعت کے مراحل میں ہے۔

یہ کتاب مجموعی طور پر 50 ہزار سے زیادہ کی تعداد میں شائع ہوچکی ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس کتاب کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سےبصورتِPDF ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

Download Now