100 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی
کرامات پر مشتمل شاندار تالیف
کراماتِ
صحابہ رضی
اللہ عنھم
مصنّف:حضرت
علامہ عبدالمصطفیٰ الاعظمی رحمۃ اللہ علیہ
پیشکش:
شعبہ تخریج ،المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر، دعوتِ اسلامی)
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
٭کتاب پر کام شروع
کرنے سے پہلے اس کتاب کے مختلف نسخوں میں
حتی المقدور صحیح ترین نسخہ کا انتخاب
٭جدید تقاضوں
کے مطابق کمپوٹر کمپوزنگ جس میں رموز و اوقاف(فُل
اسٹاپ،کوماز،کالنز وغیرہ) کا مقدور بھر اہتمام
٭ کمپوز شدہ
مواد کا اصل سے تقابل تاکہ محذوفات و مکررات وغیرہ جیسی اغلاط نہ رہیں
٭ عربی عبارات، سن ِواقعات ا ور اسمائے مقامات و
مذکورات کااصل مآخذسے تقابل و تصحیح
٭ آیاتِ
قرآنیہ، احادیث مبارکہ، روایات وفقہی مسائل وغیرہا کی اصل مآخذسے حتی
المقدورتخریج وتطبیق
٭ حوالہ جات کی تفتیش تاکہ اغلاط کا امکان کم سے کم
ہو
٭ ارتباطِ متن وحواشی یعنی حو الہ جات وغیرہ کو متن
سے جدا رکھتے ہوئے اسی صفحہ پر نیچے حاشیہ میں تحریر کیا گیاہے، نیز مؤلف کے حاشیہ کے ساتھ بطورِ امتیاز ۱۲منہ لکھ دیا ہے۔
346صفحات پر مشتمل یہ کتاب2011ء سے لیکر7مختلف
ایڈیشنز میں تقریباً28ہزار500 کی تعداد میں چھپ چکی ہے۔
اس
کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔