رعایا کے حقوق قرآن اور سنت میں:
1۔ زندگی کا حق: مَنْ قَتَلَ نَفْسًۢا بِغَیْرِ نَفْسٍ اَوْ فَسَادٍ فِی الْاَرْضِ
فَكَاَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِیْعًاؕ-وَ مَنْ اَحْیَاهَا فَكَاَنَّمَاۤ
اَحْیَا النَّاسَ جَمِیْعًاؕ-(پ 6، المائدہ: 32) ترجمہ: اور جو کوئی
کسی جان کو بغیر جان کے بدلے یا زمین میں فساد (پھیلانے) کے بغیر قتل کرے تو گویا
اُس نے تمام انسانوں کو قتل کردیا اور جس نے کسی ایک جان کو بچا لیا تو گویا اُس
نے تمام انسانوں کو بچا لیا۔
2۔ آزادی کا حق:اسلام
میں آزادی کو بہت اہمیت دی گئی ہے۔
3۔ مساوات کا حق: اسلام
میں تمام انسانوں کو برابر سمجھا گیا ہے: یٰۤاَیُّهَا
النَّاسُ اِنَّا خَلَقْنٰكُمْ مِّنْ ذَكَرٍ وَّ اُنْثٰى وَ جَعَلْنٰكُمْ شُعُوْبًا
وَّ قَبَآىٕلَ لِتَعَارَفُوْاؕ-اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ اَتْقٰىكُمْؕ- (پ
26، الحجرات: 13) ترجمہ: اے لوگو! ہم نے تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا
اور تمہیں قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچانو۔ بے شک
اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو سب سے زیادہ تقویٰ والا ہے۔
حدیث: کوئی عربی کسی
عجمی پر اور نہ ہی کوئی عجمی کسی عربی پر فضیلت رکھتا ہے۔ (مسند امام احمد، 9/127،
حدیث: 23548)
4۔ تعلیم کا حق: اسلام
میں تعلیم کی بہت تاکید کی گئی ہے۔
حدیث: علم حاصل کرنا
ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔ (ابن ماجہ، ص 146، حدیث: 224)
5۔ صحت کا حق: اسلام میں صحت
کی حفاظت اور علاج کی تاکید کی گئی ہے۔
حدیث:اللہ نے کوئی
بیماری نہیں بھیجی مگر اُس کے ساتھ شفا بھی بھیجی ہے۔ (بخاری، 4/16، حدیث: 5678)
6۔ ملازمت کا حق: اسلام
میں محنت اور رزق کمانے کی بہت اہمیت ہے۔
7۔ عدلیہ کا حق: انصاف
کی فراہمی اسلامی معاشرے کی بنیاد ہے: اِنَّ اللّٰهَ
یَاْمُرُكُمْ اَنْ تُؤَدُّوا الْاَمٰنٰتِ اِلٰۤى اَهْلِهَاۙ-وَ اِذَا حَكَمْتُمْ
بَیْنَ النَّاسِ اَنْ تَحْكُمُوْا بِالْعَدْلِؕ-اِنَّ اللّٰهَ نِعِمَّا یَعِظُكُمْ
بِهٖؕ-اِنَّ اللّٰهَ كَانَ سَمِیْعًۢا بَصِیْرًا(۵۸) (پ 5، النساء:
58) ترجمہ کنز العرفان: بیشک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں جن کی ہیں ان کے
سپرد کرو اور یہ کہ جب تم لوگوں میں فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو بیشک
اللہ تمہیں کیا ہی خوب نصیحت فرماتا ہے، بیشک اللہ سننے والا، دیکھنے والا ہے۔