مطالعہ کے فوائد

Tue, 31 Mar , 2020
4 years ago

تمہید:

اللہ رب العزت کا احسان ہے جس نے اپنے محبوب علیہ السلام کے ذریعے انسان کو علمِ دین (اسلام) کی ر وشنی سے روشناس کروایا اور علم کی بدولت ہی انسان کو اشر ف المخلوقات ہونے کا شرف بخشا ہے،

تخلیق حضرت آدم علیہ السلام کے بعد فرشتوں کے سامنے انسان کی عظمت کو کچھ یوں واضح کیا۔

قَالَ یٰۤاٰدَمُ اَنْۢبِئْهُمْ بِاَسْمَآىٕهِمْۚ-فَلَمَّاۤ اَنْۢبَاَهُمْ بِاَسْمَآىٕهِمْۙ- (البقرہ ، آیت ۳۳)

ترجمہ : اللہ تعالیٰ نے فرمایا، اے آدم ! انہیں(فرشتوں کو) ان چیزوں کے نام بتادو

اس آیت مبارکہ سے معلوم ہوا کہ آدم علیہ السلام کو فرشتوں پر برتری علم کی بدولت ملی ہے، علم کی بدولت ہی انسان ترقی حاصل کرسکتا ہے،

حصول علم کے لیے مطالعہ کتب ایک اہم ترین ذریعہ ہے کیونکہ عقل و شعور کی نشوونما کے لیے مطالعہ بہت ضروری ہے۔

مطالعہ کے فوائد:

۱۔ مطالعہ حصولِ علم کا موثر و حیران کن ذریعہ ہے کہ جس کی بدولت انسان عظیم لوگوں کے تجربات و مشاہدات اور علم سے بلا واسطہ (بغیر کسی واسطے) استفادہ حاصل کرسکتا ہے،

۲۔ مختصر و کم وقت میں بغیر تھکن و مسافت طے کیے عظیم لوگوں کو صحبت سے فیض یاب ہوسکتا ہے۔

۳۔مطالعہ پہلی و اخلاقی تربیت کا اہم ترین ذریعہ ہے۔

۴۔ مطالعہ غم و بے چینی کو بھلانے کاذریعہ ہے۔

جوشخص رات سونے سے قبل مطالعہ کرتا ہے اس کی بدولت ذہنی تناؤ کم ہوجاتا ہے۔

۴۔ مطالعہ کی عادت بے فائدہ مصروفیات سے بچالیتی ہے۔

۷۔مطالعہ کی عادت وقت کو قیمتی بناتی ہے اور انسانی شخصیت کو پرکشش بناتی ہے۔

۸۔ کتاب انسان کی بہترین ساتھی ہے جو انسان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی

۹۔ مطالعہ سے علم ، تخلیقی صلاحیتوں، خود اعتمادی اور یقین میں اضافہ ہوتا ہے۔

۱۰۔ مطالعہ دماغ کی ورزش ہے اور ذریعہ انقلاب ہے۔

مطالعہ کا ذوق نا پیدا ہونے کی وجہ ،مطالعہ سے دوری کے سبب ہماری معلومات کا دائرہ بہت محدود ہوتا جارہا ہے اور ہم اپنی زندگی کے عظیم مقاصد سے ناواقف ہوتے جارہے ہیں۔

بنیادی وجہ :آج اکثر کی زندگی کے شب و روز سوشل میڈیا کی فضولیات کی نظر ہورہے ہیں جس کی وجہ سے مطالعہ کرنے کی طرف بالکل توجہ کالعدم ہوگئی ہے،

مطالعہ کا ذوق پیدا کرنے کا طریقہ:

مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کے لیے مطالعہ کی اہمیت و افادیت کے متعلق آگہی حاصل کرے ، اپنے اوقات کو متعین کرتے ہوئے روزانہ ہر حال میں ضرور مطالعہ کرے، دورانِ سفر بھی مطالعہ کی عادت کو برقرار رکھنے کے لیے کتاب کو ساتھ رکھے، اپنا ہدف مقرر کرے ،ایک سال ، ایک ماہ میں کتنی کتب کا مطالعہ کرنا ہے ، ان کتب کے نام کی لسٹ بنائے اور اپنے ہدف کو مکمل کرنے کی ممکنہ کوشش کریں، مطالعہ کے ذوق کے لیے لائبریری کی سیر کریں اور کچھ وقت وہاں پر بھی مطالعہ میں صرف کریں۔

مطالعہ کا انتخاب :

ہر شخص پر اس کی کیفیت کے مطابق علم حاصل کرنا ضروری ہے،حدیث مبارکہ میں ہے

طلب العلم فریضة علی کل مسلم ترجمہ ، علم حاصل کرنا ہر مسلم پر فرض ہے(سنن ابن ماجہ مقدمہ المؤلف، باب فضل العلما ص ۴۷ ، حدیث نمبر ۲۲۴)

علم حاصل کرنے کے مختلف ذرائع ہیں، ان میں سے چند ایک یہ ہیں:

۱۔ کتابوں کے ذریعے علم کا حصول

۲۔سماعت و بصارت کے ذریعے علم کا حصول

مفید مطالعہ:

حصولِ علم کے لیے کتاب کا مطالعہ نہایت اہمیت کا حامل ہے سائنس نے ثابت کیا ہے کہ ،اسکرین دیکھنے کی نسبت کتاب پڑھنے سے انسانی دماغ تین گنازیادہ تیز کام کرتا ہے۔

ماہرین نفسیات کے مطابق اچھی و مفید کتابوں کے مطالعہ سے انسان کو ذہنی انتشار ، بے چینی و بے سکون، جیسے نفسیاتی امراض سے نجات ملتی ہے، مطالعہ کا اصل فائدہ معیاری و درست کتاب سے حاصل ہوتا ہے، غلط کتاب کا انتخاب دنیاو آخرت کی تباہی کا سبب بن سکتا ہے اگر اچھی کتاب کا انتخاب نہ کیا جائے تو وقت کے ساتھ زندگی کا وہ حصہ بھی ضائع ہوجاتا ہے جس میں بے فائدہ مطالعہ کیا جائے، مفید مطالعہ کے بغیر انسان بالکل اسی طرح لاغر ہوجاتا ہے جس طرح غذا کے بغیر انسانی جسم لاغر ہوجاتا ہے،ایک شاعر کہتاہے:

حصولِ علم ہے ہر اک فعل سے بہتر

دوست نہیں ہے کوئی کتاب سے بہتر

نتیجہ :

زندگی کا حسین مطالعہ کتب ہے اور ہر مشکل حل مطالعہ ہے۔