مطالعہ کے فوائد

Tue, 31 Mar , 2020
4 years ago

مطالعہ ایک فن ہے وہ  طلبہ جو اس فن سےآگاہ ہوتے ہیں وہ کم محنت سے زیادہ نمبر حاصل کرلیتے ہیں، ہمارے یہاں اکثر طلبہ اس فن سےآگا ہ نہیں ہیں، اسی وجہ سے وہ زیادہ محنت کے باوجود ان کی تعلیمی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہوتی، اگر اپ مطالعہ کے اصولوں سےآگاہ ہوجائیں تو آپ بھی کم محنت سے زیادہ نمبر حاصل کرسکتے ہیں۔

مطالعہ کے لیے ضروری بات

اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ پرسکون ، پر اعتماد چاک و چوبند اور (Alert)اور مطالعہ کے ليے بهرپور توجہ کے ساتھ پر جوش ہوں، کیونکہ جب آپ پرسکون ہونگے تو مطالعے کی رفتار بڑھ جائے گی ۔ لیکن ذہنی دباؤ کی صورت میں تو یہ متاثرہوتی ہے اس سے یادداشت متاثر ہوتی ہے، گھنٹوں پڑھنے پر بھی کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

اس کے لیے درجِ زیل چیزوں پر عمل کریں۔

۱۔ مطالعے کے لیے اچھا اور پرسکون ماحول بے حد ضروری ہے۔

ماحول آرام دہ ہو ۔

توجہ منتشر ہونے والی چیزوں (ٹی وی ، شور، قول)سے محفوظ ہوں لوگوں کا وہاں زیادہ آنا جانا نہ ہو، اور جگہ سکون بخش ہو۔

(۲)دماغ کا جسم سے تعلق

دماغ اگرچہ جسم میں 12%ہے۔مگر جسم کی کل آکسجن کا 20%استعمال کرناہے اس ليے ضروری ہے کہ مطالعے کے دوران لمبے لمبے سانس لیں اس سے دماغی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

نوٹ۔ مطالعے کے لیے قدرت روشنی مصنوعی روشنی سے بہتر ہے۔یا ایسی روشنی استعمال کریں جو اس سے ملتی ہو، پرسکون ہونا ضروری ہے کیونکہ سکون کی کیفیت میں سیکھنے (Aear ning)کي رفتار تيز ہوتی ہے۔

علامہ اقبال فرماتے ہیں

لکھنا نہیں آتا تو میری جان پڑھا کر ہوجائے تیری مشکل آسان پڑھا کر

پڑھنے کے لیے تجھے کچھ نہ ملے تو چہروں پہ لکھے درد کے عنوان پڑھا کر

لاریب تیری روح کو تسکین ملے گی تو قرب کے لمحات میں قرآن پڑھا کر

آجائے کا تجھے جینے کا قرینہ تو سرکارِ کونین کے فرمان پڑھا کر