عربی کے ایک مشہور شاعر متنبی کے ایک شعر کا مصرع ہے، وخیر جلیس فی
الزمان کتاب ،کہ زمانہ
میں بہترین ہم نشین کتاب ہے۔
تو پیارے اسلامی بھائیوں آج ہم کتاب کے مطالعہ اور اس مطالعہ کے فوائد کے
متعلق گفتگو کریں گے۔
لغت میں مطالعہ کا معنی ہے کہ کسی چیز کو اس سے واقفیت حاصل کرنے کی غرض سے
دیکھنا۔(اردو لغت)
اور اصطلاح میں تحریر کے ذریعہ صاحب کتاب کی مراد کو سمجھ لینا مطالعہ کہلاتا
ہے۔
مطالعہ کے فوائد:
مطالعہ کے تمام فوائد کو تحریر کرنا ناممکن ہے، کہ اس کے بے شمار فوائد ہیں
لیکن ذیل میں کچھ فوائد تحریر کیے جارہے
ہیں تاکہ مطالعہ کرنے کے لیے رغبت پیدا ہو۔
مطالعہ کرنے سے علم بڑھتا ہے اوریہ مطالعہ کا سب سے بڑا فائدہ ہے اوریہی
مطالعہ کا مقصد ہوتاہے۔
مطالعہ سے انسان کے عقل و شعور میں مزید اضافہ ہوتا ہے، مطالعہ انسان کی
سوچ میں وسعت پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے ہم عمر لوگوں سے زیادہ سوچنے کے
قابل ہوتا ہے۔
مطالعہ سے انسان الزائمہ امراض (دماغی امراض) سے محفوظ رہتا ہےْ۔
مطالعہ کرنے سے انسان مختلف برسوں کےمشقت و تجربات کو منٹوں میں حاصل
کرلیتا ہے۔
مطالعہ سے انسان ایک اچھا مبلغ اور ایک اچھا مقرر بن جاتا ہے،(کیونکہ جب اس
کا مطالعہ ہوگا تو اس کے پاس علمِ دین کا خزانہ ہوگا جس کے ذریعے وہ لوگوں میں
تبلیغ کرے گا)
مطالعہ انسان کے حافظہ کو قوی ( مضبوط) کرتا ہے،
مطالعہ کرنے سے انسان میں مثبت تبدیلی آتی ہے جب کہ مثبت Positive
کتابوں کا مطالعہ کيا جائے۔
مطالعہ کی عادت انسان کو بے جا فضولیات، لغویات سے بچاتی ہے۔
مطالعہ کرنے سے انسان کی سمجھنےکی صلاحیت تیز ہوتی ہے۔
نیز مطالعہ انسان کی تخلیقی صلاحیت (Creatnity) کو
پروان چڑهاتا هے۔(بزرگانِ دين کا شوق مطالعہ )
مطالعہ ميں رغبت حاصل کرنے کے ليے آپ کو فقہ حنفی کے امام اور مذہب حنفیہ امام محمد علیہ الرَّحمہ کا ایک واقعہ سناتا ہوں جو حضرت امام شافعی علیہ الرَّحمہ فرماتے ہیں کہ: میں ایک دن ساری
رات امام محمد رحمہ
اللہ کے یہاں رہا
آپ نے ساری رات اس طرح گزاری کہ آپ مطالعہ کرتے کرتے لیٹ جاتے اور پھر آپ رحمہ اللہ
تعالیٰ علیہ تھوڑی دیر
بعد اٹھتے اور پھر مطالعہ کرناشروع کردیتے اور ساری رات اسی طرح گزارتے (مدنی
مذاکرہ 8 فروری 2020)
نیز الوافا ابن عقیل رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ کے متعلق لکھا ہے کہ آپ کھانے کو مختصر وقت میں
کھانے کی کوشش کرتے اور اکثر روٹی کے بجائے چورا پانی میں بھگو کر استعمال کرتے
اور فرماتے یہ (یہ اس لیے تاکہ مطالعہ کے لیے زیادہ وقت بچ جائے، (علم اور علما کی
اہمیت صفحہ ۲۳ ملخصا)
ایک شاعر نے بغیر مطالعہ کیے علمِ دین حاصل کرنے والے کے لیے کیا خوب لکھا
ہے۔
من طلب العلوم بغیر دریس
سید رکھا اذا شاب الغراب
ترجمہ: جو بغیر مطالعہ کے علوم حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ ا س کو
پالے گا جب کوا سفید ہو جائے یعنی گویا وہ کنوے کے سفید ہونے کی امید رکھتا ہے جو ناممکن
ہے۔
اللہ پاک ہمیں مذکورہ بزرگانِ دین کے صدقے مطالعہ کرنے کا شوق عطا فرمائے اور
خوب دین مبین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔